ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شوپیاں کے بالائی علاقوں میں برفباری:عام لوگوں اور سیاحوں میں خوشی - مغل روڈ

Snowfall Kashmir وادی کشمیر کے کئی پہاڑی علاقوں اور سیاحتی مقامات پر دوران شب ہلکی برف باری ہوئی اور اس دوران شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں گراوٹ درج ہوئی ہے۔ہلکی برفباری ہونے سے خشک موسم کا خاتمہ ہوا ہے۔

snowfall-brings-happiness-among-tourists-in-shopian-kashmir
شوپیاں میں برفباری:عام لوگوں اور سیاحوں میں خوشی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 26, 2024, 6:14 PM IST

شوپیاں کے بالائی علاقوں میں برفباری:عام لوگوں اور سیاحوں میں خوشی

شوپیاں:محکمہ موسمیات کے پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں جمعہ کی اعلیٰ صبح برفباری کا سلسلہ شروع ہوا، جبکہ اس دوران میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئی ہے۔سیاحتی مقامی پیر کی گلی ، دبجن گلمرگ سمیت وادی گریز کے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی۔ ہلکی برفباری ہونے سے خشک موسم کا خاتمہ ہوا۔ برفباری کے بعد درجہ حرارت میں قدرے بہتری آئی، جس سے نہ صرف عام لوگوں کو راحت ملی، بلکہ غیر ملکی سیاحوں کی تمنا بھی پوری ہو گئی۔

ادھر ضلع شوپیاں کے ہیرپوہ علاقے میں برفباری سے نہ صرف عام لوگوں کو راحت ملی بلکہ غیر ریاستی سیاحوں کی تمنا بھی پوری ہو گئی۔ ضلع کے ہیرپوہ علاقے میں ہوئی برفباری سے مقامی و غیر ریاستی سیاح کافی لطف اندوز ہوئے ہے۔غیر ریاستی سیاحوں کے مطابق برف دیکھ کو وہ بہت خوش ہوئے۔

سیاحوں کا کہنا ہے کہ سردیوں میں کشمیر آنا ایک الگ ہی مزا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت خوش ہوئے جب انہوں نے پہلی بار برف کو گرتے ہوئے دیکھا۔تازہ برف باری سے کسانوں نے کسی حد تک راحت کی سانس لی ہے اور یہ تمنا کررہے ہیں کہ میدانی علاقوں کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقوں میں بھی برفباری ہوئی۔

شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر تازہ برف باری کے پیش نظر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔ٹریفک حکام نے بتایا کہ تاریخی مغل روڈ اور سرینگر – لیہہ شاہراہ پر برف باری کے پیش نظر ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی ہے۔تاہم وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پیش گوئی کے عین مطابق وادی کے بعض پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری ہوئی۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 26 جنوری کو موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 27 جنوری کو پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارشوں یا برف باری ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: سونہ مرگ میں ہلکی برف باری، سرینگر لیہہ قومی شاہراہ پر آمدورفت معطل

موصوف ترجمان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں 28 سے 31 جنوری تک کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں یا برف باری کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں یکم فروری سے 3 فروری تک بھی کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں یا برف باری کا ہوسکتی ہے۔انہوں نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس موسمی صورتحال کے پیش نظر 28 سے 31 جنوری کے دوران پہاڑی علاقوں میں خاص طور پر سنتھن پاس، مغل روڈ، سادھنا ٹاپ، راز دان ٹاپ اور زوجیلا ٹاپ پر ٹریفک متاثر ہوسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.