ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پونچھ اور راجوری سے برف ہٹانے کا کام شروع - Snow clearance

پیر کی رات دیر تک اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر پبلک ورکز ڈیپارٹمنٹ مکینیکل ونگ محمد طارق خان کی قیادت میں مشینیں سڑک سے برف صاف کرتے ہوئے ضلع کی طرف سے 38 کلومیٹر تک پہنچ گئیں۔ اب پیر کی گلی تک 8 کلومیٹر کا رقبہ رہ گیا ہے۔ جہاں سے برف ہٹانی باقی ہے۔

پونچھ اور راجوری سے برف ہٹانے کا کام شروع

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 19, 2024, 2:00 PM IST

پونچھ اور راجوری سے برف ہٹانے کا کام شروع

پونچھ اور راجوری اضلاع کو کشمیر سے ملانے والی تاریخی مغل روڈ سے برف ہٹانے کا کام پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ مکینیکل انجینئرنگ ونگ کی طرف سے بنیادی طور پر جاری ہے۔ برف ہٹانے کے کام کو تیزی سے انجام دینے کے لیے محکمہ کی جانب سے بڑی تعداد میں جدید مشینیں تعینات کی گئی ہیں، تاکہ مغل روڈ سے برف کو جلد ہٹا کر ٹریفک کے لئے بحال کیا جاسکے۔

پیر کی رات دیر تک اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر پبلک ورکز ڈیپارٹمنٹ مکینیکل ونگ محمد طارق خان کی قیادت میں مشینیں سڑک سے برف صاف کرتے ہوئے ضلع کی طرف سے 38 کلومیٹر تک پہنچ گئیں۔ اب پیر کی گلی تک 8 کلومیٹر کا رقبہ رہ گیا ہے۔ جہاں سے برف ہٹانی باقی ہے۔محمد طارق خان کا کہنا ہے کہ مغل روڈ کا جو علاقہ اب رہ گیا ہے وہ لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے۔

مزید پڑھیں:سونہ مرگ: کشمیر کے اسنو آرٹسٹ نے برف کا تاج محل بنایا

یہاں سڑک پر دس فٹ اونچی تو کہیں بیس فٹ اونچی برف کی تہہ جمی ہوئی ہے۔ اسے ہٹانے کے کام میں زیادہ وقت لگتا ہے کیونکہ سب سے پہلے مانسار کے علاقے میں ایک ہی پہاڑی پر مغل روڈ چار جگہوں سے گھوم کر چوٹی تک پہنچتی ہے۔یہاں ہمیں برف ہٹا کر نیچے سڑک پر ڈالنی ہے۔ اس کے بعد نیچے کی سڑکوں سے بھی اس تہہ کو ہٹانا ہوگا۔ امکان ہے کہ مغل روڈ سے برف ہٹانے کا کام رواں ماہ کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ اس کے بعد ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مغل روڈ کو ٹریفک کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.