ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سیر و تفریح ماتم میں تبدیل، ایک دوست ہلاک دو دیگر زخمی - Shopian Accident - SHOPIAN ACCIDENT

شوپیاں کے دبجن علاقے میں سیر و تفریح کی غرض سے آئے تین دوستوں میں سے ایک، سیلفی لیتے ہوئے ہلاک ہو گیا جبکہ اسے بچانے کی کوشش میں اس کے دونوں دوست زخمی ہوگئے۔

سیر و تفریح ماتم میں تبدیل، ایک دوست ہلاک دو دیگر زخمی
سیر و تفریح ماتم میں تبدیل، ایک دوست ہلاک دو دیگر زخمی (Representational Image)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 26, 2024, 11:36 AM IST

شوپیاں (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں سیاحتی مقام دبجن میں جمعہ کی سہ پہر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں، رپورٹس کے مطابق، ایک نوجوان سیلفی لیتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دبجن کے علاقے میں مرتضیٰ احمد پرے ولد غلام احمد پرے ساکنہ کیگام، شوپیان نامی ایک نوجوان پہاڑی پر سیلفی لیتے ہوئے پہاڑی سے پھسل کر دریا میں جا گرا جس کے سبب اس کی موت واقع ہو گئی۔

سیر و تفریح ماتم میں تبدیل، ایک دوست ہلاک دو دیگر زخمی (ای ٹی وی بھارت)

حادثے کے دوران مرتضیٰ احمد کے دو ساتھی، جو اسے بچانے کی کوشش کر رہے تھے، بھی زخمی ہو گئے تاہم وہ مرتضیٰ کو بچانے میں کاماب نہ ہو سکے۔ تینوں نوجوانوں کو ضلع اسپتال شوپیان منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مرتضیٰ کو مردہ قرار دیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق اسپتال پہنچانے سے قبل ہی اس کی موت واقع ہو چکی تھی تاہم دو دیگر زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے اور اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

مرتضیٰ احمد کی ہلاکت کی خبر پھیلتے ہی کیگام علاقے میں صف ماتم بچھ گئی، اور لوگ غم اور دکھ میں مبتلا ہو گئے۔ اس افسوسناک حادثے نے علاقے کے مکینوں پر گہرا صدمہ طاری کر دیا ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ دبجن علاقے میں طبی مرکز نہ ہونے کے سبب ایک قیمتی جان ضائع ہو گئی۔ لوگوں نے دعویٰ کیا کہ مرتضیٰ زخمی ہونے کے بعد کافی دیر بعد اسپتال پہنچایا گیا اور خون بہہ جانے سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ اگر علاقے میں ایک طبی مرکزی ہوتا تو شاید وقت پر علاج ملنے کی سبب اس کی جان بچ سکتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: JCB Driver Dies in Shopian: شوپیاں حادثہ میں جے سی بی ڈرائیور ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.