ETV Bharat / jammu-and-kashmir

چٹانین کھسکنے سے تین مکان زمین بوس، کمسن بچہ ہلاک - Teenager Killed in Ramban - TEENAGER KILLED IN RAMBAN

Shooting stone in Ramban وادی کشمیر سمیت خطہ چناب میں بھی موسلا دھار بارشوں کے سبب چٹانیں، زمین کھسکنے کے سبب مال و جان کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

ا
ا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 30, 2024, 12:31 PM IST

چٹانین کھسکنے سے تین مکان زمین بوس، کمسن بچہ ہلاک

رام بن (جموں کشمیر) : صوبہ جموں کے پہاڑی ضلع رام میں چٹانیں کھسک آنے سے ایک نابالغ بچے کی موت واقع ہو گئی جبکہ تین رہائشی مکان زمین دوز ہو گئے ہیں۔ اچانک اور قدرتی آفت کے سبب علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے اور پہاڑوں کے نزدیک رہائش پذیر لوگ گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف بھاگ رہے ہیں۔

پولیس اطلاع کے مطابق پیر کو بعد دوپہر ضلع رام بن کے نزدیک کرول کے مقام پر ایک پہاڑی سے چٹانیں کھسکنے لگیں اور ان پتھروں کی زد میں آکر محمد ایوب نامی ایک مقامی بچہ فوت ہو گیا۔ محمد ایوب کی عمر تیرہ سال بتائی جا رہی ہے۔ حادثہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی مقامی پولیس، رضا کار تنظیم سیول کیو آر ٹی سے وابستہ رضاکار موقع پر پہنچے اور بچاؤ مہم شروع کی۔ رضاکاروں نے گھنٹوں کی محنت شاقہ کے بعد دریائے چاب سے کم عمر بچے کی جسد خاکی کو بازیاب کر لیا۔ پولیس نے قانونی و طبی لوازمات کی تکمیل کے لئے لاش کو ضلع اسپتال رام بن منتقل کیا اور لوازمات کی تکمیل کے بعد جسد خاکی کو لواحقین کے سپرد کر دیا گیا۔

کم عمر بچے کی موت کے سبب علاقے میں کہرام مچ گیا جبکہ موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے زمین، چٹانیں کھسکنے کے سبب کم از کم تین رہائشی مکان زمین بوس ہو گئے ہیں اور بستی کے دیگر افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کو ہجرت کرنے پر مجبور ہو گے ہیں۔ مقامی انتظامیہ نے ان افراد کو پنچایت گھر اور کمیونٹی ہال میترہ اور رام بن منتقل کر دیا ہے۔ ادھر، وادی کشمیر میں بھی لگاتار اور موسلا دھار بارشوں کے سبب سیلابی صورتحال بنی ہوئی ہے ندی نالوں میں طغیانی کے سبب لوگ کافی خوفزدہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بارہمولہ میں بارش کے سبب پہاڑی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند - Heavy Rain In Baramulla

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.