بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے مشہور و معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں واقع رانی مندر (موہنیشور شیولیا) کے نام سے مشہور مندر آتشزدگی کے واقعے میں جل کر خاکستر ہو گیا۔ سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے آتشزدگی کے اس واقعے میں مندر کو نقصان پہنچے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مہارانی مندر کو ڈوگرہ خاندان کا شاہی مندر کہا جاتا ہے، جس نے جموں اور کشمیر کی سابقہ شاہی ریاست پر حکومت کی تھی۔ بھگوان شیو اور دیوی پاروتی سے منسوب یہ مندر ایک چھوٹی پہاڑی پر واقع ہے اور اسے گلمرگ شہر کے کسی بھی مقام سے دیکھا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ صبح 3:50 پر انہیں ہنگامی کال موصول ہوئی، جس کے بعد فائر ٹینڈر موقعے واردات پونچ گئی اور آگ کو قابو میں کیا۔ فائر اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کی بھرپور کوششوں سے 20 منٹ میں آگ پر قابو پالیا گیا۔ اہلکار نے بتایا کہ اس واقعے میں چھت، اندرونی پینلنگ اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
یہ کہنا مناسب ہے کہ یہ مندر - جو 1915 میں مہاراجہ ہری سنگھ کی بیوی نے تعمیر کیا تھا - ایک ہندو طرز تعمیر کا حامل ہے۔ تاریخی شیو مندر 1974 میں بالی ووڈ کے گیت جے جے شیو شنکر کی شوٹنگ کے بعد مزید مشہور ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تیزہواؤں سے پلوامہ کے مختلف علاقوں میں نقصانات