جموں:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پہلی مرتبہ آج شیو سینا ادھو بالا صاحب ٹھاکرے گروپ کی جانب سے ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پارٹی کے کشمیر انچارج بشیر احمد ملک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔اس کے علاوہ میٹنگ میں ضلع صدر پلوامہ فیاض احمد نے بھی شرکت کی جبکہ اس میٹنگ میں کئی کارکنان نے شرکت کی۔
اس موقع پر پارٹی لیڈران کی جانب سے پارٹی کے منشور کے حوالے سے بات کی جبکہ پارٹی کو مظبوط کرنے کے لئے پارٹی کارکنان پر زور دیا گیا۔ جبکہ خطاب کے دوران لیڈران نے باقی سبھی پارٹیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ آج تک عوام کے ساتھ دھوکا کیا گیا ہے جبکہ پارٹی عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کام کریں گے۔
اس موقع پر پارٹی کے کشمیر انچارج بشیر احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر ملٹنسی کو جنم دینے والی پارٹی نیشنل کانفرنس ہے جبکہ علیحدگی پسند کو بھی جنم ان ہی پارٹیوں نے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیو سینا پارٹی واحد جماعت ہے جو عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرتے ہیں اور کری گئی جس میں نوجوانوں کو روزگار عوام مسائل حل کرنا شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:جموں کشمیر اسمبلی انتخابات، این سی نے تشکیل دی منشور کمیٹی
اس سلسلے پارٹی ترجمان طارق احمد نے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کی سیاسی جماعتوں نے یہاں کے بجلی پروجیکٹوں اور دیگر چیزوں کا سودا کیا ہے۔ جبکہ ہمارے پارٹی یہاں کے عوام کو مفت بجلی اور پانی دینے کی مانگ کررہی ہے اور دفعہ 371 کی مانگ کررہی ہیں۔