ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شہلی پورہ، اننت ناگ میں کوڑے دان کی صفائی کا مطالبہ - Heaps of Garbage in Anantnag

شہلی پورہ، اننت ناگ میں کوڑے دان کی صفائی نہ کیے جانے کے سبب لوگوں کو اس سے اٹھنے والی بدبو سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Sheli pora anantnag residents demand cleaning of dust bins as heaps of garbage irks residents
شہلی پورہ، اننت ناگ میں کوڑے دان کی صفائی کا مطالبہ (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 14, 2024, 12:15 PM IST

Updated : Jun 14, 2024, 5:03 PM IST

شہلی پورہ، اننت ناگ میں کوڑے دان کی صفائی کا مطالبہ (ای ٹی وی بھارت)

اننت ناگ (جموں کشمیر) : اننت ناگ کے شہلی پورہ علاقے میں کوڑے دان عوام کے لئے درد سر بن چکے ہیں، لوگوں کے مطابق علاقے میں عوام کی بہتری اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لیے علاقے میں کوڑے دان نصب کئے گئے ہیں تاہم ان کوڑے دانوں کی صفائی نہ کیے جانے سے یہ کوڑے دان ہی لوگوں کے لئے درد سر بن چکے ہیں۔ لوگوں کے مطابق کوڑے دان کی صفائی محکمہ دیہی ترقیات کے اختیار میں ہے تاہم متعلقہ محکمہ اس جانب توجہ نہیں دے رہا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے علاقے کو صاف ستھرا اور بیماریوں سے دور رکھنے کے لئے اگر چہ محکمہ دیہی ترقی کی جانب علاقے کے مختلف جگہوں پر کوڑے دان نصب کیے گئے مگر ان کی صفائی نہ کیے جانے سے ان میں جمع کوڑا کچرا لوگوں کے لیے پریشانیوں کا باعث بن چکا ہے۔ لوگوں نے دعویٰ کیا کہ محکمہ دیہی ترقی نے کوڑے دان میں جمع کوڑا آج تک نہیں اٹھایا جس کے سبب علاقے کے لوگوں کو مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔

لوگوں نے بتایا کہ کوڑے دان کے آس پاس صفائی نہ کیے جانے سے کوڑے دان آوارہ کتوں کی آماجگاہ بن چکے ہیں، جس سے راہگیروں خاص کر بچوں کا یہاں سے گزرنا ناممکن بن چکا ہے۔ جبکہ گرمیوں کے ایام میں بدبو کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کا جینا مشکل ہو چکا ہے۔ لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں نصب کئے گئے کوڑے دانوں کی صفائی کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔

دوسری جانب بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر نے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں موجود کوڑے دان کی صفائی کی عمل کو جلد شروع کیا جائے گا جس کے لئے محکمہ نے ایک ٹینڈر نوٹس کا اجراء کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کنگن میں صفائی کا فقدان، عوام پریشان

Last Updated : Jun 14, 2024, 5:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.