ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پانی کی قلت، شیخ محلہ چاٹہ پورہ پلوامہ میں لوگوں کا احتجاج - pulwama Water Scarcity - PULWAMA WATER SCARCITY

Drinking Water Scarcity شیخ محلہ چاٹہ پورہ پلوامہ میں پانی کی شدید قلت کی وجہ سے مقامی آبادی نے متعلقہ محکمہ کے خلاف سخت نازاضگی کا اظہار کیا ہے۔

severe-water-shortage-in-sheikh-mohalla-chatapura-pulwama
پانی کی قلت، شیخ محلہ چاٹہ پورہ پلوامہ میں لوگوں کا احتجاج
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 22, 2024, 3:48 PM IST

پانی کی قلت، شیخ محلہ چاٹہ پورہ پلوامہ میں لوگوں کا احتجاج

پلوامہ:ضلع پلوامہ کے شیخ محلہ چاٹہ پورہ میں پانی کی شدید قلت سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس حوالے سے علاقے کے لوگوں نے متعلقہ محکمہ کے خلاف پُرامن احتجاج درج کیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق پچھلے کئی ماہ سے ان کو پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، جبکہ محمکہ جل شکتی کے افسران کی نوٹس میں لانے کے باوجود بھی مسئلہ حل نہیں کیا گیا۔

احتجاجیوں نے کہا علاقہ میں پانی کی قلت کے حوالے سے انہوں نے محمکہ کے افسران سے بات کرنے کی کوشش تو افسران بات کرنے کے لئے تیار ہی نہیں۔لوگوں کے مطابق جہاں سرکار یا محمکہ جل شکتی ہر گھر نل اور ہر گھر جل پہچانے کی بات کرتا ہے وہی قصبہ جات میں آج بھی عوام کو پینے کے صاف پانی سے محروم رکھا گیا ہے۔

احتجاجیوں نے کہا کہ اس بابرکت مہینے میں ہمیں محلہ کو پینے کے صاف پانی سے محروم رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضلع پلوامہ کے مین مارکٹ کا حال ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر صرف غریب لوگوں رہتے ہے، جس کی وجہ سے انہوں نظر انداز کیا جارہا ہیں۔

مزید پڑھیں: نانر گجر بستی کے لوگ جل شکتی محکمہ سے نالاں

انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم سے اپیل کی کہ وہ ان کے لئے پانی کا معقول انتظام کریں، تاکہ ان کے مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.