ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ میں آتشزدگی، بینڈسا مل سمیت کئی دکان خاکستر - Shops Gutted in Anantnag - SHOPS GUTTED IN ANANTNAG

جنوبی کشمیر کے کھنہ بل، اننت ناگ علاقے میں آتشزدگی کی ایک ہولناک واردات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا، تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اننت ناگ میں آتشزدگی، بینڈسا مل سمیت کئی دکان خاکستر
اننت ناگ میں آتشزدگی، بینڈسا مل سمیت کئی دکان خاکستر (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 8, 2024, 1:02 PM IST

اننت ناگ میں آتشزدگی، بینڈسا مل سمیت کئی دکان خاکستر (ETV Bharat)

اننت ناگ (جموں کشمیر): جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کھنہ بل علاقے میں جمعرات کی صبح آگ کی ایک ہولناک واردات رونما ہوئی۔ آگ کی اس ہولناک واردات میں کئی دکانیں خاکستر ہو گئیں جبکہ آگ نے ایک بینڈ سا مل کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ آگ کی اس واردات میں لاکھوں روپے کی مالیت کا سامان خاکستر ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق اننت ناگ کے کھنہ بل علاقے میں ایک بینڈسا مل سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے کئی دکانوں کو اپنی زد میں لے لیا، جس کی وجہ سے پورے علاقے میں افراتفری کا ماحول پھیل گیا۔ آگ لگنے کے فوراً بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کا عملہ، مقامی نوجوانوں اور جموں و کشمیر پولیس اہلکاروں کے علاوہ فوج نے بھی آگ بھجانے کی کارروائی میں مدد دی۔ تاہم آگ اس قدر بھیانک تھی کہ کی زد میں آکر دوکانوں اور بینڈ سا مل میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوا۔ جب کہ آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی تک پتا نہیں چل سکا۔

ادھر، انتظامیہ کے اعلیٰ افسران اور پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر موقع کا جائزہ لیا اور آتشزدگی متاثرین سے انکی فریاد سرکار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔ اس سلسلے میں پولیس نے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ آگ کی اس واردات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: بارہمولہ، شبانہ آتشزدگی میں 10 دکانیں خاکستر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.