ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شبانہ آتشزدگی میں پانچ دکانیں، اے ٹی ایم خاکستر - SOPORE ABLAZE

ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں آگ کے سبب پانچ دکانیں خاکستر ہوگئیں جب کہ اے ٹی ایم کو بھی نقصان پہنچا۔

شبانہ آتشزدگی میں پانچ دکانیں، اے ٹی ایم خاکستر
شبانہ آتشزدگی میں پانچ دکانیں، اے ٹی ایم خاکستر (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 22, 2024, 12:53 PM IST

شبانہ آتشزدگی میں پانچ دکانیں، اے ٹی ایم خاکستر (ETV Bharat)

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب آتشزدگی کی ایک واردات میں نصف درجن کے قریب ڈھانچوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، تاہم آگ کی اس واردات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاعات کے مطابق ضلع کے سوپور علاقے میں دوران شب اچانک آگ نمودار ہوئی جس میں پانچ دکانیں خاکستر ہو گئیں۔ جب کہ آگ کے سبب اے ٹی ایم کو بھی جزوی طور نقصان پہنچا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں کے باعث آگ تیزی سے پھیل گئی اور آس پاس کی دیگر دکانوں کو بھی آگ کے شعلوں نے اپنی زد میں لے لیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کو فوری طور پر اطلاع دی جنہوں نے کڑی مشقت کے بعد آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ آگ کے سبب لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ آگ بجلی شارٹ سرکٹ سے لگی ہے۔

لوگوں نے بتایا کہ مقامی فائر ٹینڈرز کی بروقت کارروائی، مقامی لوگوں، پولیس اور فوج کی مدد سے بھی آگ پر قابو پا لیا گیا اور آگ کو دکانوں کے قریب رہائشی عمارتوں تک پہنچنے سے قبل ہی اسے پوری طرح سے قابو کر لیا گیا اور ممکنہ طور پر کروڑوں روپے کی املاک کو نقصان سے بچایا گیا۔

فائر ٹینڈرز نے بتایا کہ جوں ہی انہیں آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوئی، عملہ کو فوری طور پر جائے موقع پر روانہ کیا اور مقامی رضاکاروں اور پولیس کی مدد سے آگ بچھانے کے عمل میں مدد ملی۔ لوگوں نے آتشزدگی میں جانی نقصان نہ ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم انہوں نے آگ کی اس واردات میں ہوئے نقصان کا تخمینہ لگانے اور متاثرین کی امداد کی بھی اپیل کی ہے۔ ادھر، پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آگ لگنے کی اصل وجہ جاننے کے لیے مکمل تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آگ لگنے سے دو منزلہ مکان مکمل طور پرجل کر تباہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.