ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کانگریس لیڈر رمن بھلا کے فرزند کے خلاف مقدمہ درج - Amit Shah Viral Video Case - AMIT SHAH VIRAL VIDEO CASE

Congress Leader Raman Bhalla's son Jai Bookedامیت شاہ کا ایک ویڈیو وائرل کیے جانے پر کانگریس لیڈر رمن بھلا کے فرزند کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے جسے رمن بھلا نے ’’کانگریس کی گھبراہٹ اور بوکھلاہٹ‘‘ قرار دیا ہے۔

کانگریس لیڈر
کانگریس لیڈر (رمن لال بھلا)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 3, 2024, 4:10 PM IST

جموں (جموں کشمیر) : جموں پارلیمانی سیٹ سے انڈیا بلاک کے امیدوار اور کانگریس کے سینئر لیڈر رمن لال بھلا کے فرزند جئے سدھ بھلا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جے سدھ پر مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا ایک فرضی (قابل اعتراض) ویڈیو وائرل کرنے کا الزام ہے۔ جئے سدھ نے اس معاملے میں گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت سے پیشگی ضمانت حاصل کر لی ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک وکیل نے جموں کے تریکوٹہ نگر پولیس اسٹیشن میں امیت شاہ کا جعلی ویڈیو وائرل کیے جانے کے خلاف شکایت درج کی تھی۔ پولیس نے اس ضمن میں جئے سدھ بھلا کے علاوہ ایک اور نوجوان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 153A کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ کیس درج ہوتے ہی جئے سدھ نے عدالت میں پیشگی ضمانت کی درخواست دی تھی۔

جموں کے ڈسٹرکٹ جج سنجے پریہار نے جمعرات کو بھلا کے فرزند کی پیشگی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ جئے کو 8 مئی تک 50 ہزار روپے کے مچلکے پر مشروط پیشگی ضمانت دی گئی۔ ساتھ ہی حکومتی وکیل کو اس معاملے میں نوٹس جاری کرنے اور اعتراضات درج کرنے کو کہا گیا ہے۔ عدالت کے مطابق ضمانت کے دوران بھلا کے فرزند کو اس کیس میں گواہوں سے بات کرنے سے منع نہیں کیا گیا ہے۔ اور نہ ہی وہ کسی بھی طرح شواہد سے چھیڑ چھاڑ کرے گا۔ اس کے علاوہ کیس کی تفتیش میں تفتیشی افسران کے ساتھ پورا تعاون بھی کریں گے۔

عدالت نے کہا کہ ’’اگر درخواست گزار کی جانب سے دیا گیا کوئی بیان سیکشن 27 ایویڈینس ایکٹ کے حوالے سے انکشاف کا باعث بنتا ہے تو درخواست گزار کو حراست میں لے لیا جائے گا۔‘‘ ادھر، کانگریس لیڈر جئے سدھ کے والد رمن لال بھلا کا کہنا ہے کہ ’’اس طرح کی حرکتیں بی جے پی کی گھبراہٹ کو ظاہر کرتی ہیں۔ بی جے پی اب اپنے حریفوں کے بچوں کو بھی نشانہ بنا رہی ہے۔‘‘

یاد رہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا فرضی ویڈیو وائرل ہونے سے متعلق ملک بھر میں کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ اس میں گجرات پولیس نے دو دن پہلے بناسکھٹھا کے کانگریس لیڈر ستیش بنسول اور داہود کے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) لیڈر راکیش باریا کو گرفتار کیا ہے۔ ریاست مہاراشٹر میں16 یوتھ کانگریس لیڈروں کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امیت شاہ کی جعلی ویڈیو، وزیراعلیٰ تلنگانہ ریونت ریڈی کو دہلی پولیس کا نوٹس - Amit Shah Video Morphing

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.