ETV Bharat / jammu-and-kashmir

مودی کا دورہ کشمیر، سرینگر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 6, 2024, 1:02 PM IST

Updated : Mar 6, 2024, 5:02 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ کشمیر کے پیش نظر بخشی اسٹیڈیم کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے جبکہ اسٹیڈیم کے گرد و نواحی علاقوں میں ڈرونز کے ذریعے سے بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔

مودی کا دورہ کشمیر، سرینگر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات
مودی کا دورہ کشمیر، سرینگر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات
مودی کا دورہ کشمیر، سرینگر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات

سرینگر (جموں کشمیر) : وزیر اعظم نریندر مودی کے کشمیر دورے کے پیش نظر دارالحکومت سرینگر میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ سرینگر کی سبھی شاہراہوں پر موبائل چیک پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جہاں راہگیروں اور مسافروں کی باریک بینی سے تلاشی کی جا رہی ہے، وہیں گاڑیوں کی بھی تلاشی لی جا رہی ہے۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی کا کڑا پہرا بٹھایا گیا ہے۔

ادھر، بخشی اسٹیڈیم - جہاں مودی ایک ریلی سے خطاب کریں گے - کو پوری طرح سے سیل کیا گیا ہے اور اسٹیڈیم کے اردگرد علاقوں پر ڈرون اور سی سی ٹی کیمروں کے ذریعے نظر گزر رکھی جا رہی ہے۔ جگہ جگہ پر پولیس، سی آر پی ایف اور دیگر سکیورٹی ایجنسیز کو متحرک رکھا گیا۔ جبکہ بخشی اسٹیڈیم جانے والے راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔ ایسے میں شہر کے حساس مقامات پر بھی فورسز کی تعیناتی کو مزید بڑھایا گیا ہے۔

سرینگر کے ائرپورٹ سے لے کر ایس کے آئی سی سیSKICC اور جلسہ گاہ تک ہر طرف بی جے پی نے پارٹی پرچموں سے سڑک کو سجایا ہے جبکہ بڑی اشتہاری تختیاں بھی نصب کی گئیں ہیں اور نعروں سے تختیاں بھی لگائی گئیں ہیں۔ اس دوران پارٹی کارکنان میں بھی وزیر اعظم کے دورے کے حوالے سے کافی خوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایم دورہ کشمیر:سرینگر جموں قومی شاہراہ پر سکیورٹی کے پختہ انتظامات

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 7 مارچ، جمعرات، کو سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کریں گے جہاں ہزاروں لوگوں کی شرکت متوقع ہے، اور اس حوالہ سے ضلع سطح پر بھی انتظامات کیے گئے ہیں اور مختلف محکمہ جات سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو بھی تعینات کیا گیا ہے وہیں مودی ریلی کے پیش نظر جمعرات کو منعقد ہونے والے دسویں جماعت کے امتحانت کو بھی موخر کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد وزیر اعظم کا یہ کشمیر کا پہلا دورہ ہوگا۔

Last Updated : Mar 6, 2024, 5:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.