ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ: سوپور کے میدانی علاقوں میں موسم کی پہلی برفباری

جموں و کشمیر میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران سوپور کے میدانی علاقوں میں موسم کی پہلی برفباری درج کی گئی۔

بارہمولہ سوپور میں برفباری
بارہمولہ سوپور میں برفباری (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 3 hours ago

بارہمولہ: جموں و کشمیر میں شدید سردی اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران ضلع بارہمولہ کے سوپور اور اس کے علاقے کے قریب و جوار میں تازہ برفباری دیکھنے کو مل رہی ہے۔ وہیں سوپور کے میدانی علاقوں میں رواں موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی۔

آپ کو بتادیں کہ گذشتہ چند مہینوں سے بارش نہیں ہو رہی تھی۔ سوپور قصبہ کی بات کرے تو یہاں کی آبادی میوہ صنعت پر منحصر ہے اور ایسے میں سوپور، رفیع آباد اور زنگیر میں وقت پر برفباری ہونا مقامی آبادی کے لئے کافی خوشی حالی کی بات ہے اور سیب کے درختوں پر برف کا ہونا ایک دلفریب نظارہ ہوتا ہے۔

اس دوران وادی کشمیر کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ گاندربل کے میدانی علاقوں میں کچھ مقامات پر بارشیں بھی ہوئیں۔ اس کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ روڈ سے برف ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سونہ مرگ میں تازہ برف باری، زوجیلا پاس کو گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے بند

قابل ذکر ہے کہ مشہور و معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں بھی برفباری دیکھنے کو ملی اور اس سے سیاحوں کے چہرے کافی خوشی سے جوم اوٹھے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر شدید سردی کی زد میں ہے۔ کئی مقامات پر درجہ حرارت صفر سے نیچے ہے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.