پلوامہ(جموں و کشمیر): جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کئی علاقوں کو فوج،سی آر پی ایف اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے جمعہ کی صبح 6 بجے کے قریب محاصرے میں لیا اور گھر گھر تلاشی لی۔
تفصیلات کے مطابق فوج نے ضلع کے لاروے، قاضی گنڈ ،سیتھر گنڈ، کاکاپورہ علاقوں کو محاصرے میں لیا،جہاں پر فوج کی مشترکہ ٹیموں کی جانب سے تلاش کارروائی انجام دی گئی۔
اطلاعات کے مطابق فوج کو ایک مصدقہ اطلاعات ملی تھی کہ ان علاقوں میں عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں، جس کے بعد پولیس اور فوج کے 50 راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف کی 183،182 بٹالین نے علاقوں کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کارروائی انجام دی۔یہ تلاشی کارروائی کئی گھنٹوں تک جاری ہیں۔اس دوران سکیورٹی فورسز نے ان علاقہ کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں مقیم کشمیری شہری 'دہشت گرد' قرار
بعد میں سکیورٹی فورسز نے ان علاقوں میں محاصرہ کو پُرامن طور پرختم کیا۔ اس دوران سکیورٹی فورسز کی جانب سے کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔