ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کٹھوعہ میں سرچ آپریشن شروع - Search Operation in Kathua - SEARCH OPERATION IN KATHUA

CASO in Kathua Village کٹھوعہ ضلع کے جٹھانہ گاؤں میں ہتھیار کے ساتھ پانچ افراد کو دیکھا گیا جس کے بعد فوری طور پر پولیس کا اطلاع دی گئی۔

کٹھوعہ میں سرچ آپریشن شروع
کٹھوعہ میں سرچ آپریشن شروع (فائل فوٹو)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 14, 2024, 12:44 PM IST

کٹھوعہ (جموں کشمیر): صوبہ جموں کے کٹھوعہ ضلع میں سیکورٹی فورسز نے مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بات ضلع کے جٹھانا گاؤں کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کر دی ہے۔ حفاظتی اہلکاروں کو مقامی ذرائع سے چند مشکوک افراد کے علاقے میں گھومنے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد جموں و کشمیر پولیس، فوج اور نیم فوجی دستے کی مشترکہ ٹیم نے فوری طور علاقے کا رخ کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

سیکورٹی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دوران شب جٹھانہ گاؤں میں پانچ افراد کو مشکوک نقل و حرکت کرتے دیکھا گیا ہے اور ان کے پاس ہتھیار ہونے کی بھی اطلاع سیکورٹی فورسز کو دی گئی ہے۔ پولیس کو ہتھیار لئے پانچ افراد کی اطلاع موصول ہونے کے ساتھ ہی انہوں نے فوج کو مطلع کیا اور مشترکہ ٹیم علاقے میں روانہ کی۔ سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور جٹھانہ گاؤں کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی کے پہرے بٹھائے گئے ہیں۔

فورسز اہلکار ہتھیار بند افراد کی تلاش کر رہی ہے اور اس ضمن میں گھر گھر تلاشی کارروائی جاری ہے تاہم خبر لکھے جانے تک سیکورٹی فوسز کو علاقے میں مصلح افراد کو پکڑنے میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ اس طرح کے حالات کے دوران اکثر و بیشتر مصلح افراد اور سیکورٹی فورسز کا آمنا سامنا ہوتا ہے جو بعض اوقات انکاؤنٹر کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ کے کئی علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.