ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر کے اسکولوں میں اوقات کار میں تبدیلی - School Timing in Kashmir - SCHOOL TIMING IN KASHMIR

جموں و کشمیر میں موسم سرما اور موسم گرما کے دوران موسم کے مطابق تعلیمی اداروں بالخصوص اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی جاتی ہے۔ اور یہ احکامات سبھی سرکاری و نجی اسکولوں کے لئے لازم ہوتے ہیں۔

School Timing in Kashmir
School Timing in Kashmir (Etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 10, 2024, 8:46 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اسکولی اوقات کار میں تبدیلی لائی ہے۔ ایسے میں کشمیر صوبے کے دیہی اور شہری علاقوں کے سبھی اسکولوں میں اوقات کار تبدیل کئے ہیں ۔جو کہ رواں ماہ کی 12 اگست یعنی پیر سے نافذ العمل ہوں گے۔ ایسے میں ہفتے کو جاری کیے گئے حکمنامے کے مطابق میونسپل حدود میں آنے والے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں تدریسی سرگرمیاں صبح 9 بجے سے شروع ہوکر دوپہر 3 بجے تک جاری رہیں گی۔ جبکہ میونسپل حدود کے باہر کے اسکولوں میں یہ اوقات کار صبح 10 بجے سے سپہر 4 بجے تک رہے گا۔

حکام نے جاری کردہ نئے اوقات کار پر سختی سے عمل پیرا رہنے کی بھی ہدایت جاری کی ہے اور حکم عدولی کرنے والے اسکولوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کشمیر صوبے میں موجودہ موسمی صورتحال اور گرمی میں شدت کے پیش نظر محکمہ اسکول ایجوکیشن نے ہائر سیکنڈری سطح تک کے تمام سرکاری اور تسلیم شدہ پرائیویٹ اسکولوں میں تدریسی سرگرمیاں صبح 8 بجے سے دوپہر ایک بجے رکھا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.