ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ہیڈ ماسٹر کے گھر سے پستول اور دو گرینیڈ برآمد: پولیس - school headmaster arrested - SCHOOL HEADMASTER ARRESTED

سکیورٹی فروسز نے اتوار کے روز پونچھ ضلع کے ایک دور دراز علاقے میں ایک او جی ڈبلو کے گھر سے دو چائنیز گرینیڈ سمیت ایک پستول برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس نے مذکوہ شخص کو حراست میں لیا ہے۔

school-headmaster-arrested-along-with-pistol-and-two-chinese-grenades-in-poonch
Etv Bharatہیڈ ماسٹر کے گھر سے پستول اور دو گرینیڈ برآمد: پولیس
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 22, 2024, 4:36 PM IST

ہیڈ ماسٹر کے گھر سے پستول اور دو گرینیڈ برآمد: پولیس

منڈی ( پونچھ): سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے دور دراز اور بالائی علاقہ کے ہاڑی بڈھا علاقہ میں اتوار کے روز سکیورٹی فورسز کو ایک بڑی کامیابی ملی۔ سکیورٹی فورسز نے تلاشی کارروائی کے دوران ایک سرکاری ہیڈ ماسٹر کے گھر سے دو چائینیز گرینیڈ سمیت ایک پاکستان پستول برآمد کی ہے۔

پولیس ذرائع کی جانب سے دی گئی جانکاری کے مطابق سکیورٹی فورسز کو ایک خفیہ اطلاع موصول ہوئی، جس کی بنا پر حولی کے ہاڑی بڈھا علاقے میں فوج کی 39 آر آر، رومیو فورس 6 سیکٹر، ایس او جی پونچھ نے علاقہ میں سرچ آپریشن چلایا۔ سکیورٹی فورسز نے اس دوران قمر الدین نام کے ایک ہیڈ ماسٹر کے گھر سے ایک پاکستانی پستول اور دو چائینیز گرینیڈ برآمد کیے۔

پولیس نے ہیڈ ماسٹر کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے حراست میں لیا۔ پولیس کے مطابق مذکورہ ہیڈ ماسٹر او جی ڈبلو کے طور پر کام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکوہ شخص پر کافی عرصہ سے سکیورٹی فورسز کی نظر تھی۔

مزید پڑھیں: ریاسی میں عسکریت پسندوں کی کمین گاہ کا پردہ فاش، اسلحہ و گولہ بارود برآمد:پولیس

واضح رہے کہ سکیورٹی فورسز نے 20 اپریل کو ریاسی کے دلاس برنیلی علاقے میں عسکریت پسندوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کا پردہ فاش کرتے ہوئے اسحلہ و گولہ باردو برآمد کرنے کا دعوی کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.