بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے پیر باغ سے تعلق رکھنے والی ایک کشمیری خاتون ثنا فیاض نے یونین پبلک سروس کمیشن (UPSC) کے ذریعہ منعقدہ انڈین فاریسٹ سروس امتحان میں 12ویں آل انڈیا رینک (AIR) حاصل کی ہے اور تمام 147 کامیاب امیدواروں میں، ثنا کا شاندار کارنامہ اس کی لگن اور ثابت قدمی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ثناء کے اس کارنامے کی طرف اس کی غیر متزلزل وابستگی نشان دہی کرتی ہے۔ سرینگر کے ایک نجی اسکول میں اپنی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اس نے سرینگر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (NIT) میں ڈگری حاصل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
افلحہ ناز نے پرانی دہلی کے تمام اسکولوں میں اول مقام حاصل کیا - Old Delhi Topper In CBSE Exam
معاشرہ میں اپنا متاثر کن حصہ ادا کرنے کے لیے ثنا نے 2017 میں اپنی انجینئرنگ مکمل کرنے کے فوراً بعد سول سروسز کی تیاری کرنا شروع کی۔ ابتدائی چیلنجوں سے بے خوف، اس نے ایک ہی سال میں جموں اور کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس کے اے ایس اور یو پی ایس سی دونوں امتحانات دیے۔ اگرچہ اس وقت کامیابی نہیں ملی تاہم انہوں نے اپنے عزم کو جاری رکھا۔ سال 2021 میں ثنا نے دوسری بار جے کے آئی ایس اور چوتھی مرتبہ یو پی ایس سی میں کامیابی حاصل کر کے ایک سنگ میل طے کیا۔
اس کا شاندار سفر اہداف کے جانب انتھک جستجو اور ثابت قدمی کی طاقت کی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔ ثناء کی کامیابی نہ صرف اس کی ذہانت کو اجاگر کرتی ہے بلکہ اس کی بہترین صلاحیتوں کا بھی ثبوت ہے۔ جو ہر فرد کے اندر موجود ہے۔ چاہے وہ پس منظر یا حالات سے قطع نظر ہو۔ ثنا فیاص نے یونین پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ انڈین فاریسٹ سروس امتحان پاس کر کے کامیابی حاصل کرکے نئی داستان رقم کی ہے۔ ۔ایسے میں ثنا فیاض نئی نسل کے لیے مشعل راہ بنی ہے۔