ETV Bharat / jammu-and-kashmir

نوکری نہیں بیٹا چاہئے، بحریہ کے لاپتہ اہلکار کی والدہ کی اپیل

جموں سے تعلق رکھنے والے بحریہ کا ایک اہلکار بحریہ جہاز سے اچانک لاپتہ ہو گیا ہے۔ اہل خانہ نے اس ضمن میں اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 4, 2024, 8:48 PM IST

نوکری نہیں بیٹا چاہئے، بحریہ کے لاپتہ اہلکار کی والدہ کی اپیل
نوکری نہیں بیٹا چاہئے، بحریہ کے لاپتہ اہلکار کی والدہ کی اپیل
نوکری نہیں بیٹا چاہئے، بحریہ کے لاپتہ اہلکار کی والدہ کی اپیل

جموں: جموں کے گومانسا سے تعلق رکھنے والے بحریہ کے 19سالہ اہلکار ساحل ورما گزشتہ دنوں بھارتیہ بحریہ کے جہاز ایک سے طور لاپتہ ہو گئے۔ گرچہ بحریہ نے اس ضمن میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ہے تاہم ساحل کے اہل خانہ نے اسے ناکافی قرار دیتے ہوئے معاملے کی تہہ تک جانے، اصل حقائق کا سراغ لگانے کے لیے انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

ساحل کی والدہ، راما کماری، جو اپنے فرزند کے لاپتہ ہونے کی خبر کے بعد صدمے میں ہیں نے حکام سے ان کا بیٹا انہیں صحیح سلامت لوٹانے کی اپیل کی ہے۔ میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے راما کماری نے کہا: ’’مجھے حکومت کی جانب سے مراعات چاہئیں نہ نوکری، مجھے اپنے بیٹا زندہ اور صحیح سلامت چاہئے، میں نے اپنے بیٹے کو لاپتہ ہونے کا مرنے کے لیے وہاں (بحریہ میں) نہیں بھیجا۔‘‘ انہوں نے بحریہ کے طرز عمل پر حیرانگی اور عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’(گزشتہ) اتوار کو اس کے ساتھ روٹین کی طرح میں نے اپنے فرزند کے ساتھ بات کی، پھر معلوم ہوا کہ وہ اچانک لاپتہ ہو گیا، ایسے کیسے ایک شخص جہاز سے اچانک لاپتہ ہو سکتا ہے۔‘‘

راما کماری نے دبے الفاظ میں بحریہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’وہ (بحریہ اہلکار) پتہ نہیں کس چیز کو پوشیدہ رکھنا چاہتے ہیں، اگر کوئی معاملہ ہوا ہے تو وہ صاف صاف کہیں۔‘‘ ادھر، بحریہ کے جہاز سے اچانک لاپتہ ہونے سے ساحل کے اعزہ و اقارب انتہائی پریشان ہیں۔ گومانسا میں ان کی رہائشی گاہ پر سبھی دوست و احباب اور رشتہ دار آکر ساحل کے اہل خانہ کی ڈھارس بندھا رہا ہیں۔

ساحل2022 میں بھارتیہ بحریہ میں شامل ہوئے تھے، اور روپورٹس کے مطابق (گزشتہ) اتوار کو آخری بار انہیں بحریہ کے جہاز پر دیکھا تھا۔ تاہم اہل خانہ کے مطابق جمعرات کو انہیں گمشدگی کے بارے میں مطلع کیا گیا، جبکہ اس کے لاپتہ ہونے سے متعلق کوئی بھی بات واضح نہیں کی گئی۔ اہل خانہ نے بحریہ کے اہلکاروں سے ساحل کو تلاش کرنے میں سرعت لائے جانے جبکہ تفصیلی تحقیقات کے لیے نیول بورڈ آف انکوائری کی بھی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی بحریہ نے 19 پاکستانیوں اور بحری جہاز کو بحیرہ عرب میں بچالیا، 24 گھنٹوں میں دوسری کامیابی

ساحل ورما کی والدہ کا کہنا ہے کہ انہیں 29 فروری کو اس وقت ساحل کے لاپتہ ہونے کا علم ہوا جبکہ جہاز کے کپتان نے انہیں فون پر اس کی اطلاع دی۔ ادھر، اس معاملے پر بھارتی بحریہ نے ایک بیان میں اسے ایک افسوسناک واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا: ’’ساحل ورما، جو بحریہ میں سیمین ہے، بھارتیہ بحریہ کے ایک جہاز سے سمندر میں لاپتہ ہو گیا ہے۔ بحریہ نے فوری طور پر بحری جہازوں اور ہوائی جہازوں کے ساتھ بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔ جہاز میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیچ بھی چیک کی جا رہی ہے، تفصیلی تحقیقات کے لیے نیول بورڈ آف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.