گاندربل: ملک کی دوسری ریاستوں کی مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں بھی عیدالاضحی کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ ضلع گاندربل سمیت تمام اضلاع کے منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کے خریداروں کی بھیڑ امڈ رہی ہے۔ عیدالاضحی کے چند دنوں باقی ہیں۔سرینگر کے ساتھ ساتھ گاندربل میں بھی قربانی کے جانوروں کی خریداری کے لیے لوگ مختلف مقامات پر جمع ہو کر خرید وفروخت کر رہے ہیں۔
اس دوران بھیڑ بکریاں پالنے والے کاروباریوں نے بتایا کہ وہ اس عید پر قربانی کے جانوروں کی اچھی فروخت کی توقع کر رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے حکومت کے اعلان کردہ نرخوں پر تحفظات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ قربانی کے جانور کو پالنے میں ہمیں ایک سال لگتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ بہت خوبصورت اور سائز میں اچھے لگتے ہیں ۔ہم ان کی پرورش کے لیے جو کوششیں کرتے ہیں اس کے لیے ہمیں اچھی قیمت کی توقع بھی ہوتی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ اس سال ہمارے پاس بھیڑوں اور بکریوں کے بڑے ریوڑ ہیں ۔ اب تک ہم نے اپنا کچھ ریوڑ فروخت کر دیا ہے ۔ ہم مزید فروخت کی توقع کر رہے ہیں ۔
تاہم انہوں نے کہا کہ اس سال اگرچہ لوگ خرید وفروخت کی غرض سے ہمارے پاس آتے ہیں، تاہم ایسا لگتا ہے کہ جس طرح سے لوگ قیمت پوچھ کر چلے جاتے ہیں۔ اسے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ لوگوں کے پاس پیسہ کی کمی ہے ۔ اس کی وجہ سے کاروبار متاثر ہوا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت میں آئی تیزی
ایک حکم نامے کے مطابق ڈائریکٹر فوڈ سول سپلائیز اینڈ کنزیومر افیئر ڈیپارٹمنٹ نے وادی میں قربانی کے مویشیوں کے نرخوں پر نظرثانی اور از سر نو تعین کر دیا ہے۔ دوسری جانب گاندربل میونسپل کونسل کے ایک کونسلر نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اس فریضہ کو انجام دینے کے بعد ہڈیوں، کھال یا جانور کے کسی غیر ضروری حصے کو ادھر ادھر بھینکنے سے گریز کریں ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اس کےلئے میونسپل کونسل سے رابطہ کریں۔ پیش ہےگاندربل