ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سچن تندولکر نے کشمیری قہوہ نوش کیا - سچن تندولکر قہوہ

سچن تندولکر نے گزشتہ دنوں کرکٹ بیٹ تیار کرنے والے کارخانے کا معائنہ کیا جبکہ آج کشمیر سے روانگی پر زعفران کی دکانوں کا بھی دورہ کیا اور زعفرانی قہوہ نوش کیا۔

سچن تندولکر نے کیا کشمیری قہوہ نوش
سچن تندولکر نے کیا کشمیری قہوہ نوش
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 19, 2024, 3:15 PM IST

Updated : Feb 19, 2024, 4:54 PM IST

سچن تندولکر نے کیا کشمیری قہوہ نوش

پلوامہ (جموں کشمیر) : ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر اہل خانہ کے ساتھ وادی کشمیر کے دورے پر ہیں۔ سچن نے آج پہلگام سے سرینگر کی طرف واپسی پر ضلع پلوامہ میں زعفران کی دکانوں کے لیے مشہور لیتہ پورہ علاقے میں رکے اور زعفران کی ایک دکان پر کچھ وقت گزارا اور خریداری بھی کی۔ اس موقع پر وہاں موجود مداحوں کی ایک بڑی تعداد بھی جمع ہوگئی۔

’’لٹل ماسٹر‘‘ سچن تندولکر نے کسان کیسر نامی ایک دکان پر زعفرانی قہوہ بھی نوش کیا، جبکہ اس موقع پر تندولکر کو شہرہ آفاق کشمیری زعفران کے بارے میں جانکاری بھی فراہم کی گئی اور انہیں زعفران کی کھیتی، پیداوار اور زعفران کی کاشت سے وابستہ کسانوں کو درپیش چیلینجز سے بھی آگاہ کیا گیا۔ جاوید احمد نامی زعفران کی دکان کے مالک، جہاں سچن نے قہوہ نوش کیا، نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ سچن کی آمد ان کے اور ان کی تجارت کے لئے ایک نیک شگون ہے۔ انہوں نے کہا: ’’سچن تندولکر کو کرکٹ کا بھگوان مانا جاتا ہے، سچن کے نام کرکٹ کی دنیا میں کئی ریکارڈز ہیں اور وہ ہمیشہ کرکٹ کھلاڑیوں کے لیے مشعل راہ رہیں گے۔‘‘

مزید پڑھیں: سچن تندولکر پہنچے کشمیر کے بیٹ ساز گاؤں

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سچن تندولکر نے لیتہ پورہ علاقے کے نزدیک ہی چرسو، اونتی پورہ علاقے کا دورہ کیا اور وہاں کرکٹ کے بیٹ تیار کرنے والے کارخانوں کا دورہ کیا۔ سچن نے بیٹ تیار کرنے والے تاجرین، کاریگروں سے ملاقات بھی کی اور جس دکان پر وہ گئے وہ اب سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بنا ہوا ہے۔

Last Updated : Feb 19, 2024, 4:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.