ETV Bharat / jammu-and-kashmir

رام بن کا گاؤں جہاں پہلی بار سڑک ہو رہی ہے تعمیر - road constructed first time - ROAD CONSTRUCTED FIRST TIME

road constructed first time in Batapalli Neera village وادی کشمیر میں آج بھی ایسے کئی علاقے ہیں جو سڑک جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔ پہاڑی ضلع رام بن کا دور دراز اور دیہی علاقہ نیرہ مندر، بٹہ پلی بھی ان ہی علاقوں میں شامل ہے۔

رام بن کا گاؤں جہاں پہلی بار سڑک ہو رہی ہے تعمیر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 22, 2024, 7:30 PM IST

رام بن (جموں کشمیر) : جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع رام بن کے دور دراز اور دیہی علاقہ نیرہ مندر - بٹہ پلی علاقے کیلئے رابطہ سڑک کی تعمیر کا کام سے شروع ہونے سے عوام میں کافی خوش پائی جا رہی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں سڑک کی تعمیر سے ان کی زندگی میں بھی آسانی پیدا ہوگی کیونکہ علاقے میں سڑک نہ ہونے کے سبب انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کہا ’’آزادی کے بعد پہلی بار اس علاقے کو سڑک رابطے سے جوڑنے کا کام محکمہ تعمیرات عامہ رام بن نے شروع کیا ہے، جس سے لوگ کافی خوش ہیں اور انتظامیہ کے شکر گزار ہیں۔‘‘ لوگوں نے دعویٰ کیا کہ علاقے میں رابطہ سڑک کی منظوری کے لیے عوام کو کافی تگ و دو کرنا پڑی اور بالآخر ان کی محنت آج رنگ لائی۔

مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمہ کی جانب سے سڑک کی تعمیر کا کام دن رات جاری رکھا جا رہا ہے جو کی کہ کافی خوش آئند ہے۔ تاہم انہوں نے حکام سے گزارش کی ہے اگر اس سڑک کو ایک کلومیٹر سے بڑھا کر پانچ کلومیٹر کر دیا جائے تو مزید دیہات میں آباد ہزاروں نفوس کو اس سڑک کا راست فائدہ ملے گا۔ لوگوں نے بتایا کہ سڑک کی تعمیر سے ان کے علاقے میں بھی رونق آئے گی اور لوگوں کو سفر کرنے میں آسانی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: مرمت کے لئے ترس رہی رام بن سڑک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.