ETV Bharat / jammu-and-kashmir

مرگن ٹاپ پر گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 افراد ہلاک - Road Accident on Margan Top - ROAD ACCIDENT ON MARGAN TOP

Load carrier falls into gorge on margan top اننت ناگ سے مڑواہ کی جانب جا رہا ایک لوڈ کیرئیر گہری کھائی میں جا گرنے سے اس میں سوار دو افراد ہلاک ہو گئے۔

مرگن ٹاپ پر گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 افراد ہلاک
مرگن ٹاپ پر گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 افراد ہلاک (فائل فوٹو)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 24, 2024, 11:52 AM IST

مرگن ٹاپ پر گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 افراد ہلاک (ای ٹی وی بھارت)

اننت ناگ / کشتواڑ (جموں کشمیر) : صوبہ جموں کے ضلع کشتواڑ اور وادی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کو جوڑنے والی شاہراہ پر واڑون علاقے کے قریب مارگن ٹاپ پر ایک لوڈ کیریئر حادثے کا شکار ہو گیا۔ لوڈ کیریئر گہری کھائی میں جا گرنے سے اس میں سوار دو افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ حادثہ میں فوت ہوئے دونوں افراد کا تعلق جنوبی کشمیر سے ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ایک لوڈ کیریئر زیئر رجسٹریشن نمبر JK03M-3594 اننت ناگ ضلع سے مڑواہ کی طرف جا رہا تھا کہ اچانک ناڑیبل کے قریب ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گرا۔ حادثہ کے سبب لوڈ کیریئر میں سوار دونوں افراد کی موت واقع ہو گئی۔ حادثہ میں فوت ہونے والوں کی نشاخت عابد حسین ساکن کھڈونی، کولگام اور شوکت احمد پٹھانہ ساکن لارنو، اننت ناگ کے طور پر ہوئی ہے۔ اس ضمن میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی و طبی لوازمات کے بعد لاشوں کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گا۔ ادھر، حادثہ کی خبر متوفین کے آبائی گاؤں پہنچتے ہی وہاں کہرام مچ گیا۔ جموں و کشمیر میں سڑک حادثات میں دن بدن اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے عوام خاص کر ڈرائیوروں کو حادثات سے بچنے کے لیے مختلف جانکاری کیمپوں کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے اور انہیں ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی بھی تلقین کی جا رہی ہے تاہم اس کے باوجود ان حادثات میں اموات کا نہ تھمنے والا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوکرناگ میں سڑک حادثہ، سیاح کی موت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.