پلوامہ: جموں و کشمیر میں ضلع پلوامہ کے دھوبی محلہ بنگم راہمو علاقے کے لوگوں نے آج محمکہ جل شکتی پلوامہ کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاجیوں نے محکمہ پر الزام عائد کیاکہ علاقے میں پینے کے پانی کی مناسب سربراہی نہیں ہورہی ہے جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ احتجاج میں شامل لوگوں نے نیوہ پکھرپورہ سڑک پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے سڑک کچھ گھنٹوں تک بند رہی تاہم پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے سڑک پر ٹریفک کی نقل و حرکت کو بحال کردیا۔
مقامی لوگوں نے کہا کہ علاقے میں اس وقت پینے کا پانی کی کافی قلت ہے جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلاتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہیں۔ اس سلسلے میں احتجاج میں شامل ایک خواتین نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقے میں محمکہ جل شکتی کی جانب سے کئی پراجکٹس کو تعمیر کیا گیا لیکن مناب مقدار میں پانی سربراہی نہیں ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کو محمکہ جل شکتی کی جانب سے پانچ منٹوں تک ہی پانی سپلائی کیا جارہا، وہ بھی آلودہ پانی ہوتا ہے۔
مقامی آبادی نے ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم سے گزارش کی کہ وہ اس معاملے کی طرف توجہ دیں تاکہ علاقے کے لوگوں کا درپیش مسلہ حل ہوں۔