ETV Bharat / jammu-and-kashmir

وگرہ گنڈ نیوہ کے لوگوں نے علاقے میں نالہ رومشی پر حفاظتی باند تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا - Protection Of Nallaha Romshi

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 23, 2024, 2:25 PM IST

ضلع پلوامہ کے علاقے وگرہ گنڈ نیوہ کے لوگوں نے علاقے میں نالہ رومشی پر حفاظتی باند تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا۔مقامی باشندوں نے کہاکہ نالے کے دونوں کناروں پر کٹاو کا سلسلہ جاری ہے۔اس سے گاوں کو خطرہ ہے۔انتظامیہ کو اس ضمن میں جلد سے جلد قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔

وگرہ گنڈ نیوہ کے لوگوں نے علاقے میں نالہ رومشی پر حفاظتی باند تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا

پلوامہ :وگرہ گنڈ گاؤں ضلع ہیڈکوارٹر پلوامہ سے تقریباً 5 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور نالہ رومشی کے ایک طرف آباد ہے۔مقامی باشندوں کاکہنا ہے کہ جب بھی نالہ رومشی میں پانی کا بہاؤ بڑھتا ہے تو یہ علاقے کے لیے خطرے کی علامت بن جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی کے بہاؤ میں اضافہ اس بات کی علامت ہے کہ پانی علاقے میں داخل ہو جائے گا کیونکہ علاقے میں نالہ رومشی پر مناسب حفاظتی باند نہیں ہے۔

اس سلسلے میں منظور احمد وانی نام کے ایک مقامی باشندہ کہا کہ ماضی میں نالہ میں پانی کا بہاؤ بڑھنے سے زرعی اور رہائشی علاقوں میں پانی داخل ہوا ہے۔ بارشوں کے دوران علاقہ کے لوگ ہمیشہ پریشانی میں رہتے ہیں، یہ سوچ کر کہ بڑھتا ہوا بہاؤ علاقے میں داخل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ سال پہلے اس جگہ پر حفاظتی باند بنایا گیا تھا لیکن بہاؤ میں اضافے اور غیر قانونی کانکنی کی وجہ سے حفاظتی باند ٹوٹ گیا۔

وہی ارشاد احمد ریشی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ نالہ رومشی اور رہائشی علاقے کے درمیان فاصلہ کچھ میٹر ہے اور نالہ رومشی پر مناسب حفاظتی باند نہ ہونا بہاؤ میں اضافے کے وقت خطرے کی علامت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں پانی آنے سے زرعی زمین بنجر ہو جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھیڑوں کی چیر پھاڑ کرنے والے تیندوے کی تلاش جاری - leopard wreaks havoc in Pulwama

انہوں نے ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم سے گزارش کی ہے کہ وہ اس کا جائزہ لیں اور علاقے کے لیے مناسب حفاظتی باند کی تعمیر کرنے کو منظوری دیں تاکہ علاقے میں کوئی بڑا سانحے پیش نہ آئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.