ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بانڈی پورہ، شبانہ آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر - Residential House Gutted - RESIDENTIAL HOUSE GUTTED

شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں سابق سرپنچ کا مکان و سامان شبانہ آتشزدگی میں خاکستر ہو گیا۔

بانڈی پورہ آتشزدگی میں رہائشی مکان تباہ
بانڈی پورہ آتشزدگی میں رہائشی مکان تباہ (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 8, 2024, 2:03 PM IST

بانڈی پورہ آتشزدگی میں رہائشی مکان تباہ (ETV Bharat)

بانڈی پورہ (جموں کشمیر): شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے مانتریگام نامی گاؤں میں 7 اور 8 اگست کی درمیانی شب ایک رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں مکان مکمل طور خاکستر ہو گیا۔ متاثرہ مشتاق احمد نامی شہری، جو کہ ایک سابق سرپنچ ہے، کا کہنا ہے کہ آگ کے سبب رہائشی مکان سمیت اس میں موجود املاک راکھ کے ڈھیر یمں تبدیل ہو گئی۔

مشتاق احمد نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ آگ اس قدر بھیانک تھی کہ اس نے آناً فاناً ہی پوری عمارت کو اپنی زد میں لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ آگ ظاہر ہونے کے فوراً بعد وہ اپنی جان بچانے کے لئے گھر سے باہر نکل آئے اور وہ مکان میں موجود املاک کو نظر آتش ہونے سے نہیں بچا سکے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع فور پر طور پر پولیس اور فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کو دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا تاہم اس دوران مکان میں موجود سارا سامان خاکستر ہو چکا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آگ کے سبب کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حکام نے بتایا کہ آگ نمودار ہونے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم پولیس نے باضابطہ طور پر کیس درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ اہل خانہ، مقامی لوگوں اور سابق ایم ایل اے بانڈی پورہ نظام الدین بٹ نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ متاثرہ کنبے کی باز آباد کاری کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ میں آتشزدگی، بینڈسا مل سمیت کئی دکان خاکستر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.