ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال کے کار مولہ میں بادل پٹھنے سے فصلوں کو نقصان - cloud burst in Tral

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 7, 2024, 11:50 AM IST

Updated : Aug 8, 2024, 11:45 AM IST

جموں وکشمیر کے ضلع ترال میں کل بادل پھٹنے سے عام زندگی کافی متاثر ہوئی۔ اس واقعے کی وجہ سے فصلوں کو شدید نقٓصان پہنچا ہے۔

ترال میں کار مولہ میں بادل پٹھنے سے فصلوں کو نقصان
ترال میں کار مولہ میں بادل پٹھنے سے فصلوں کو نقصان (etv bharat)
ترال کے کار مولہ میں بادل پٹھنے سے فصلوں کو نقصان (ETV BHARAT)

ترال: گذشتہ روز سہ پہر کو جنوبی کشمیر کے دور افتادہ علاقے کار مولہ ترال میں بادل پٹھنے کے بعد آئی طغیانی سے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ جب کہ بادل پٹھنے کے بعد آئی طغیانی کی وجہ سے کار مولہ ناڈ کو جانے والی رابطہ سڑک خستہ حال ہوگئی۔ جب کہ پانی کے بہاؤ سے زمین کا کٹاو شروع ہو گیا۔

مکئی کی فصل کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے، جسے مقامی کسان خون کے آنسو رونے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ بادل پٹھنے کے بعد سیلابی صورت حال سے محمد سلیمان نام کے خانہ بدوش کا ڈیرہ اور کئی بکریاں غرقاب ہوگئی۔ اس حادثے کی وجہ سے مذکورہ خاندان کو شدید مالی نقصان پہنچا ہے اور اس کے اہل و عیال کو مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: جموں سے 1579 یاتریوں کا ایک اور دستہ امرناتھ یاترا کے لیے روانہ

ایک اور شہری زبیر خان نے بتایا کہ اچانک موسم کی صورت حال تبدیل ہو نے سے اس کے مکان اور زمین کو نقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ افراد نے انتظامیہ سے اس حوالے سے جائزہ لینے اور معاوضہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جانکاری کے مطابق کل بادل پٹھنے کے بعد ہی تحصیلدار ترال عمران احمد نے ایس ایچ او کے ہمراہ کار مولہ کا دورہ کیا اور صورت حال کا جائزہ لیا۔ راحت رسانی کے لیے اقدامات کی ہدایات بھی دی۔

Last Updated : Aug 8, 2024, 11:45 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.