ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ کے کھئربگ میں مقامی باشندوں کا ریلوے انتظامیہ کے خلاف احتجاج - Protest In Anantnag - PROTEST IN ANANTNAG

Protest Against Railway Authorities ضلع اننت ناگ کے کھئربگ میں مقامی باشندوں نے ریلوے انتظامیہ کے خلاف جم کر احتجاج کیا۔بی جے پی کے نائب صدر صوفی یوسف نے جائے وقوع پر پہنچ کرمقامی باشندوں سے بات چیت کی اور ان کے مسئلے کو جلد سے جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی

اننت ناگ کے کھئربگ میں مقامی باشندوں کا ریلوے انتظامیہ کے خلاف احتجاج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 27, 2024, 2:14 PM IST

اننت ناگ کے کھئربگ میں مقامی باشندوں کا ریلوے انتظامیہ کے خلاف احتجاج

اننت ناگ:ضلع اننت ناگ سے پہلگام تک ریلوے لائن بچھانے کے منصوبے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس کے لئے کروڑوں روپے کے منصوبوں کو پہلے ہی منظوری مل چکی ہے۔اس پروجیکٹ کے لئے مختلف آراضی کی ضرورت ہے۔ ریلوے حکام مذکورہ پروجیکٹ کی عمل آوری کے تحت مختلف علاقوں کا جائزہ لے رہی ہے۔ اس کے باعث ضلع اننت ناگ کے کئی علاقے اس منصوبے کی زد میں ہیں۔اگرچہ زمین مالکان کو ریلوے اتھارٹی معاوضہ بھی فراہم کر رہا ہے ۔

تاہم کچھ علاقوں کے لوگوں کا ماننا ہے کہ ان کی روزی روٹی ان کی زمین سے ہی وابستہ ہے٬ لہذا مقامی باشندے ریلوے حکام کو زمین فراہم کرنے میں ہچکچاہٹ کے شکار ہیں۔ اس کے باعث مقامی باشندوں نے ریلوے اتھارٹی کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مسئلے کو حل نہیں کیا جاتا اس وقت تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:مرگن ٹاپ پر برف ہٹانے کا کام شدومد سے جاری، چند روز میں شاہراہ آمدورفت کیلے بحال ہوگا - Snow clearance

وہی بی جے پی کے نائب صدر صوفی محمد یوسف نے کھئربگ علاقے کا جائزہ لیا اور احتجاجیوں کو یقین دلایا کہ ان کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دیں گے۔ان کے مسئلے کو جلد سے جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.