ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اونتی پورہ میں یوم جمہوریت کی تقریب شایان شان سے منعقد - یوم جمہوریہ تقاریب

Republic day Celebration وادی کشمیر میں جمعے کو ملک کے 75 ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات سخت سکیورٹی بندوبست کے بیچ منائی گئیں۔وادی میں یوم جمہوریہ کی سب سے بڑی تقریب گرمائی دارالحکومت سری نگر میں واقع بخشی اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی جہاں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر آر آر بھٹناگر نے پرچم کشائی کی رسم ادا کی۔

Etv Bharat
اونتی پورہ میں یوم جمہوریت کی تقریب شایان شان سے منعقد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 26, 2024, 10:20 PM IST

اونتی پورہ میں یوم جمہوریت کی تقریب شایان شان سے منعقد

اونتی پورہ( پلوامہ):ضلع پلوامہ میں یوم جمہوریہ کے حوالے سے دوسری بڑی تقریب ڈی پی ایل اونتی پورہ میں منعقد ہوئی، جہاں اے ڈی سی اونتی پورہ ظفر حسین شال نے ترنگا لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔ مارچ پاسٹ میں جموں وکشمیر پولیس، سی آر پی ایف، ہوم گارڈز اور اسکولی بچوں کے چاک وچوبند دستوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایس ایس پی اونتی پورہ اعجاز زرگر ،سیول افیسران، اسکولی بچے اور عوام کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

اپنے خطاب میں اے ڈی سی اونتی پورہ نے بتایا کہ تاریخی قصبہ اونتی پورہ میں ایمز جیسا شاندار پروجیکٹ اگلے سال مکمل ہوگا، جسے صحت عامہ میں انقلاب آئے گا، جبکہ دیگر شعبوں میں بھی کام کیا جا رہا ہے۔

پروگرام کے دوران تمدنی پروگرام بھی پیش کیے گیے، جن سے سامعین لطف اندوز ہوئے۔ پروگرام کے آخر پر مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی کرنے والے افراد کو انعامات سے نوازا گیا۔اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے شبیر بٹ کو بھی انعام سے نوازا گیا اور عوامی معاملات اجاگر کرنے کے سلسلے میں اس کے رول کو سراہا گیا ۔

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے سابق بی ڈی سی پامپور محمد الطاف نے بتایا کہ اب لوگ خوشی خوشی یوم جمہوریہ تقریبات میں شامل ہو رہے ہیں جسے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ اب کشمیر بدل گیا ہے۔

ترال: وادی کے دیگر علاقوں کی طرح ترال میں بھی یوم جمہوریہ کی تقریبات شایان شان طریقے سے انجام دی گئی جہاں سب سے بڑی تقریب پولیس اسٹیشن ترال کے احاطے میں منعقد ہوئی جہاں اے ڈی سی ترال ساجد نقاش نے قومی ترنگا لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔

اپنے خطاب میں انہوں نے یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن ہم ملک کی آزادی اور اسکے آئین مرتب کرنے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر تمدنی پروگرام بھی پیش کیے گیے جنکو حاضرین نے خوب سراہا۔
اپنے خطاب میں اے ڈی سی ترال نے بتایا کہ ترال علاقے کو جامع ترقی کے نقشے پر لانے کے لیے انتظامیہ کوشان ہے اور اس حوالے سے جہاں کئی پروجیکٹ پہلے ہی منظور کیے گیے ہیں، وہیں مزید پروجیکٹس پر کام چل رہا ہے۔ تقریب کے آخر میں نمایاں کارکردگی کرنے والے افراد کو انعامات سے نوازا گیا، جبکہ ورکنگ جرنلسٹ ایسوی ترال کے گروپ کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا جس کو سعید اعجاز نے ریسیو کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.