ETV Bharat / jammu-and-kashmir

یوم جمہوریہ: تاریخی گھنٹہ گھر سرینگر رہا سیاحوں کی توجہ کا مرکز - یوم جمہوریہ تقاریب

Republic Day Jammu and kashmir جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ کی سب سے بڑی تقریب جموں کے مولانا آزااد اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی ، جہاں ایل جی منوج سنہا نے قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی، وہیں سرینگر میں مرکزی تقریب بخشی اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی ، جہاں ایل کے مشیر آر آر بھٹناگر نے قومی جھنڈا پھیریا اور پریڈ کی سلامی لی۔

Etv Bharatrepublic-day-2024-ghanta-ghar-lal-chowk-srinagar-remains-center-of-attraction-for-tourists-on-republic-day
یوم جمہوریہ:تاریخی گھنٹہ گھر سرینگر رہا سیاحوں کی توجہ کا مرکز
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 26, 2024, 3:27 PM IST

Updated : Jan 26, 2024, 10:57 PM IST

یوم جمہوریہ: تاریخی گھنٹہ گھر سرینگر رہا سیاحوں کی توجہ کا مرکز

سرینگر:ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی 75 واں یوم جہموریہ بڑے جوش وخروش سے منایا گیا ہے۔ اس حوالے سے سب سے بڑی تقریب سرمائی دارالحکومت جموں میں منعقد ہوئی، جہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔

ادھر گرمائی داراحکومت سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم سرینگر میں یوم جمہوریہ کی تقریب منعقد ہوئی۔جہاں میں ایل جی کے مشیر آر آر بھٹناگر نے قومی جھنڈا پھیریا اور پریڈ کی سلامی لی، مارچ پاسٹ میں پولیس،سی آر پی ایف،آئی ٹی بی پی اور دیگر نیم فوجی دستوں کے علاوہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز اور این سی سی کیڈیٹوں نے حصہ لیا۔ تقریب پر رنگا رنگ تمدنی پروگرام بھی پیش کیا گیا۔

جموں وکشمیر میں مختلف سیاسی جماعتوں نے بھی اپنے پارٹی دفاتر میں پرچم کشائی کی۔ایسے میں پردیش کانگریس کمیٹی کے مرکزی دفاتر واقع ایم اے روڈ سرینگر، اپنی پارٹی کے مرکزی دفتر سونہ وار اور بی جے پی کے دفتر راج باغ میں بھی یوم جمہوریہ کے حوالے سے تقریبات منعقد ہوئی۔اس موقعے پر ان عظیم سپتوں کی یاد کیا گیا جنہوں نے بھارت کا آئین دیا۔

شہر سرینگر کے تاریخی گھنٹہ گھر کے نزدیک نصب بڑے ایل ای ڈی سکرین پر یوم جمہوریہ کے حوالے سے راجدھانی دہلی میں ہوئی تقریب راست دکھائی گئی جس کا مشاہدہ نہ صرف مقامی بلکہ مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے سیاحوں نے بھی کیا۔وہیں اس موقعے پر سیاح تاریخی گھنٹہ گھر پر خوب تصاویر کھینچتے ہوئے دیکھے گئے۔

مزید پڑھیں: سرینگر میں منایا گیا یوم جمہوریہ، جموں میں ایل جی منوج سنہا نے پرچم کشائی کی

سیاحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر بدل رہا ہے جہاں اس دن پر یہاں بندشیں اور مواصلاتی پابندیاں رہتی تھیں، لیکن آج ویسے کچھ بھی دیکھنے کو نہیں مل رہا جو کہ خوش آئند بات ہے۔ وادی کے دیگر اضلاع اور تحصیل صدر مقامات کے ساتھ ساتھ سرینگر میں قائم اہم تنصیبات اور دفاتر میں بھی 75 ویں یوم جمہوریہ کے سلسلے میں پرچم کشائی کی گئی۔وہیں بین القوامی ہوائی اڈے ، عدالت عالیہ ، سکمز صورہ ،میونسپل کارپوریشن کے صدر دفتر کے علاوہ اولڈ سیکرٹریٹ سرینگر میں بھی قومی پرچم لہرایا۔

Last Updated : Jan 26, 2024, 10:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.