ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پی ڈی پی کا پولیس حراست میں نوجوان کی موت کی منصفانہ جانچ کا مطالبہ - Custodial Death In Pulwama - CUSTODIAL DEATH IN PULWAMA

پی ڈی پی جموں و کشمیر یوتھ کے صدر وحید الرحمن پارہ نے پلوامہ میں پولیس کی حراست میں ایک نوجوان کی پراسرار موت کی منصفانہ جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس معاملے میں ملوث لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

پی ڈی پی کا پولیس حراست میں نوجوان کی موت کی منصفانہ جانچ کا مطالبہ
پی ڈی پی کا پولیس حراست میں نوجوان کی موت کی منصفانہ جانچ کا مطالبہ (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 8, 2024, 5:30 PM IST

پلوامہ: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر رہنما اور یوتھ صدر وحید الرحمان پارہ نے پلوامہ ضلع دفتر میں پارٹی کارکنان سے خطاب کیا۔اس میٹنگ میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر کارکنان پر زور دیا گیا کہ وہ اسمبلی انتخابات کے لئے تیاریاں کریں تاکہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کو جیت کرسکے۔

پی ڈی پی کا پولیس حراست میں نوجوان کی موت کی منصفانہ جانچ کا مطالبہ (etv bharat)

وحید الرحمن پارہ نے کہا جیتنا یا ہارنا انتخابات کا ایک حصہ ہے لیکن سیاسی پارٹیوں کو لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا چاہیے۔ہم جموں وکشمیر کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایل جی انتظامیہ اور حکومت ہند سے تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے اور باہر کی جیلوں میں بند قیدیوں کو جموں و کشمیر واپس لانے کی درخواست کی۔

یہ بھی پڑھیں:پولیس حراست میں نوجوان کی موت، محبوبہ مفتی نے کیا غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ - Youth Dies in Kashmir Police Custody

پولیس کی حراست میں ایک نوجوان کی حالیہ موت پر جو کہ پولیس کے بیان کے مطابق منشیات فروش تھا اور اس کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس کے باعث اس کی موت ہوئی، وحید الرحمان پارہ نے کہا کہ اس کیس کو شفاف طریقے سے نمٹایا جائے جیسا کہ خاندان کے افراد ہیں۔ الزام ہے کہ اسے گھر سے اغوا کیا گیا اور بعد میں قتل کر دیا گیا۔ انہوں نے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل آر آر سوین سے درخواست کی کہ وہ معاملے کی منصفانہ تحقیقات کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.