سرینگر: جموں و کشمیرکی انتظامیہ نے رام باغ سے ہائی کورٹ جانے والی سڑک کو کشمیری پنٹت و فارمسٹ مکھن لال بندرو کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا ہے۔مقامی باشندوں نے انتظامیہ کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
غور طلب ہے کہ کشمیری پنڈت فارمسٹ مکھن لال بندرو کو اکتوبر 2021 میں عسکریت پسندوں نے گولیاں مار کر ہلاک کیا تھا۔ اب سرکار نے ان کی یاد میں جہانگیر چوک رام باغ فلائی اوور کے نیچے کی سڑک کا نام مکھن لال بندرو روڈ رکھا ہے۔اس تعلق سے سرینگر میونسپل کارپوریشن نے 2 جون 2022 میں ایک قرار داد پاس کیا تھا جس کو عملی جامہ پہنا کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ مکھن لال بندرو کو اس وقت عسکریت پسندوں نے ہلاک کیا جب وہ 6 اکتوبر 2021 کی شام اپنی دوا کی دکان بندرو میڈکیٹب کے باہر کھڑے تھے۔
اس سے قبل جموں وکشمیر انتظامیہ نے کئی اہم سڑکوں، اسکولوں اور کالجوں کے نام تبدیل کرکے ’شہیدوں اور نامور شخصیات کے نام سے منسوب کئے ہیں ۔جن میں گورنمنٹ ڈگری کالج اننت ناگ(بائز) کا نام شہد ڈپٹی ایس پی ہمایوں مزمل بٹ کے نام سے منسوب کیا گیا
یہ بھی پڑھیں: ایل جی منوج سنہا نے ترال کے روحیل مقبول کے کام کوسراہا
بوئز ہائی اسکول نرورہ سرینگر کا نام مرحوم مسرور علی وانی انسپکٹر پر رکھا گیا ہے۔اس کے علاوہ رام سو چوک رامبن کو شہید ارشاد احمد چوک کے نام پر رکھا گیا ہے۔نیل چوک کو شہید عبدالرحمان ملک چوک سے منسوب کیا گیا ہے۔