ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں وکشمیر میں رمضان کا چاند نظر آیا، پہلا روزہ 12 مارچ سے ہوگا - Ramadhan 2024

Ramazan Crescent Sighted مضان المبارک کا بابرکت مہینہ سایہ فگن ہو گیا ہے۔ اس ماہ دنیا بھر کے لاکھوں مسلمان روزہ رکھتے ہیں۔ مسلمان ایک مہینے تک ہر روز طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک کھانے پینے سے پرہیز کرتے ہے جس سے روزہ کہا جاتا ہے۔

ramazan-crescent-sighted-in-jammu-and-kashmir
جموں وکشمیر میں رمضان کا چاند نظر آیا، پہلا روزہ 12 مارچ سے ہوگا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 11, 2024, 7:36 PM IST

Updated : Mar 11, 2024, 10:45 PM IST

جموں وکشمیر میں رمضان کا چاند نظر آیا، پہلا روزہ 12 مارچ سے ہوگا

سرینگر:جموں و کشمیر میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ کل یعنی 12 مارچ بروز منگل سے شروع ہورہا ہے۔کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے چاند نظر آنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں رمضان المبارک کا مقدس مہینہ 12 مارچ سے شروع ہورہا ہے۔

یاد رہے کہ ملک کے مختلف ریاستوں سے رمضان المبارک 2024 کے چاند کی تصدیق کر دی گئی ہے، جس کے بعد آج سے نماز تراویح کا آغاز ہوجائے گا اور پہلا روز کل یعنی 12 مارچ کو ہوگا۔

ramazan-crescent-sighted-in-jammu-and-kashmir
جموں وکشمیر میں رمضان کا چاند نظر آیا، پہلا روزہ 12 مارچ سے ہوگا
مفتی ناصر نے کہا ہے کہ چاند نظر آ گیا ہے اور اس کے کافی شواہد موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی کے رکن میرواعظ عمر فاروق، مولانا رحمت اللہ اور دیگر کمیٹی کے دیگر اسلامی اسکالرز کے ساتھ مکمل مشاورت کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں ماہ صیام کا پہلا دن منگل کو ہوگا۔

اس موقع پر مفتی ناصر السلام نے ماہ صیام کے آغاز کے موقع پر جموں و کشمیر کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اس مہینے میں نماز اور قرآن مجید کی تلاوت کریں اور اللہ تعالیٰ سے توبہ کریں۔ ایسے میں وادی کشمیر کے مختلف مساجد میں نماز تراویح ادا کرنے اور 12 مارچ کو رمضان المبارک کے پہلے روزے کا اعلان کیا گیا ہے۔ادھر سعودی عرب اور دیگر چند خلیجی ممالک میں 10 مارچ کو ہی چاند نظر آنے کی تصدیق ہوئی تھی جس کے مطابق مذکورہ ممالک میں 11 مارچ کو رمضان کا پہلا روزہ تھا۔

مزید پڑھیں:

رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ سایہ فگن ہو گیا ہے۔میر واعظ محمد عمر فاروق سمیت دیگر مذہبی رہنماؤں اور علمائے کرام نے لوگوں سے اس بابرکت ماہ میں ملک اور قوم و ملت کی فلاح و بہبود کے لئے دعا کی گزارش کی ہے اور کہا ہے کہ یہ مہینہ ہمیں ایک بار پھر تعلق باللہ کا ایک قیمتی موقعہ فراہم کرتا ہے۔ بیشک یہ مہینہ صرف فجر سے مغرب تک روزہ رکھنے کا ہی مہینہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک عظیم روحانی سفر سے عبارت مہینہ ہے جو ہمیں نماز ، دیگر عبادت الٰہی کے ساتھ ساتھ قرآن کریم میں چھپی گہری حکمت کو سمجھنے کی دعوت دیتا ہے۔

Last Updated : Mar 11, 2024, 10:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.