ETV Bharat / jammu-and-kashmir

رام صرف بی جے پی کے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے ہیں: فاروق عبداللہ - فاروق عبداللہ

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ رام بی جے پی یا آر ایس ایس کے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے بھگوان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رام ہر جگہ موجود ہیں جہاں مندر نہیں ہے وہاں بھی وہ موجود ہیں۔

فاروق عبداللہ
فاروق عبداللہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 19, 2024, 11:50 PM IST

جموں: نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ بھگوان رام بی جے پی یا آر ایس ایس کے ہی نہیں بلکہ پورے دنیا کے بھگوان ہیں۔انہوں نے کہا کہ رام ہر جگہ موجود ہیں جہاں مندر نہیں ہیں وہاں بھی وہ موجود ہیں۔موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز جموں میں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'بھگوان رام ہر جگہ موجود ہیں جہاں مندر نہیں ہیں وہاں بھی ہو مجود ہیں وہ دنیا کے رام ہیں صرف بی جے اور ایس ایس کے ہی نہیں ہیں'۔

22 جنوری کو رام مندر کے افتتاح کی تقریب میں شرکت کے لئے دعوت دینے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ 'وہ کون ہوتے ہیں کسی کو بلانے والے، کیا رام مندر میں جانے کے لئے کسی کے اجازت کی ضرورت ہے، میں عمرہ کے لئے جا رہا ہوں کیا مجھے وہاں سے چٹھی آئی گی'۔

پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کے بارے میں پوچھے جانے پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ 'بلوچستان کے لوگوں کو ایران کے سرحد پر پناہ مل رہی ہے جس سے پاکستان خوش نہیں ہے'۔انہوں نے کہا کہ 'سرحد ان دو ممالک کے درمیان تناؤ ہمارے لئے خطرہ ہے'۔

بتادیں کہ اتر پردیش میں 22 جنوری کو رام مندر کے افتتاح کی تقریب منعقد ہو رہی ہے جس میں شرکت کے لئے بیشتر سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کو دعوت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فاروق عبداللہ نے کہا تھا کہ خوشی ہے کہ رام مندر کھلنے والا ہے لیکن مجھے دعوت نامہ نہیں ملا۔ انہوں نے کہا تھا کہ رام پوری دنیا کے ہیں، اس میں مسلمان، ہندو، سکھ، عیسائی اور دیگر مذاہب کے لوگ بھی شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.