پلوامہ: جموں و کشمیر میں جاری اسمبلی انتخابات کے بیچ تمام سیاسی پارٹیاں اور امیدوار انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ اسی بیچ راہل گاندھی اسمبلی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے میں حصہ لینے والے امیدواروں کی مہم کے لیے شمالی کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں۔ ضلع صدر انڈین نیشنل کانگریس پلوامہ غلام قادر نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام مکمل سیاسی تبدیلی چاہتے ہیں اور جموں و کشمیر میں حکومت سازی کے لیے نیشنل کانفرنس اور انڈین نیشنل کانگریس اتحاد کی حمایت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ راہل گاندھی کا وادی میں خیرمقدم کر رہے ہیں اور ان کی بات سننے لیے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور تمام انتظامات عوام ہی کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: راہل گاندھی آج جموں کشمیر کے دورے پر، کارکنوں سے کریں گے ملاقات
جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا تین مرحلوں میں انعقاد کیا گیا ہے اور پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ کا عمل 61.38 فیصد پولنگ فیصد کے ساتھ مکمل ہو گیا ہے اور جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ کا عمل کل ہوگا اور آخری مرحلہ یکم اکتوبر کو ہو گا۔ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے نتائج 8 اکتوبر ہوں گے جو جموں و کشمیر کی 90 نشستوں پر اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کرے گا۔