ETV Bharat / jammu-and-kashmir

نالہ رومشی کا پل برسوں سے تشنہ تکمیل - Rahmoo Bridge Awaits Completion - RAHMOO BRIDGE AWAITS COMPLETION

ضلع پلوامہ کے رہمو علاقے میں سال 2014 کے سیلاب میں پل ڈھہہ گیا جس کے سبب رہمو اور اس سے متصل علاقوں کے باشندوں کو نالہ رومشی پار کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

نالہ رومشی کا پل برسوں سے تشنہ تکمیل
نالہ رومشی کا پل برسوں سے تشنہ تکمیل (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 19, 2024, 2:34 PM IST

نالہ رومشی کا پل برسوں سے تشنہ تکمیل (ای ٹی وی بھارت)

پلوامہ (جموں کشمیر): ضلع پلوامہ کے رہمو علاقے میں نالہ رومشی کا پل سال 2014 کے تباہ کن سیلاب میں ڈھہہ گیا جسے دہائی گزرنے کے باوجود ابھی تک مکمل نہیں کیا گیا۔ بڈگام اور شوپیاں کے اضلاع کو پلوامہ ضلع سے جوڑنے والا انتہائی اہمیت کا حامل یہ پل برسوں سے تشنہ تکمیل ہے جس کے سبب ان اضلاع کے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

نالہ رومشی پر پل ڈھہہ جانے کے بعد انتظامیہ نے سڑک رابطے کی عارضی سہولت فراہم کرنے کے لیے علاقے میں ایک ’’عارضی ڈائیورژن‘‘ تعمیر کیا تھا، تاہم بارش کے ایام میں اس کو بھی نقصان پہنچاتا ہے اور بارش کی وجہ سے نالے میں پانی کا بہاؤ بڑھ جاتا ہے جس سے لوگوں خاص کر مسافروں کو عبور و مرور میں سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے چند سال قبل نالہ رومشی پر پل کی تعمیر کا کام شروع کیا تھا تاہم یہ پل تاحال نامکمل ہے۔ پل کو جلد مکمل کرنے کے لیے گزشتہ سال کام کی رفتار میں سرعت لائی گئی اور تقریباً 80 فیصد کام مکمل کر لیا گیا تھا تاہم بعض وجوہات کی بنا پر چند ماہ قبل پل پر کام روک دیا گیا۔ لوگوں نے پل پر کام روکے جانے پر حیرانگی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے فوری طور پر کام جلد مکمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

اس ضمن میں ایگزیکٹیو انجینئر، آر اینڈ بی، ڈویژن پلوامہ، جاوید احمد نے بتایا کہ فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے پل کے آخری حصے کا کام رک گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنڈز واگزار ہونے کے ساتھ ہی پل کو جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: kangan akhal bridge incomplete: کنگن، اکھال پُل برسوں سے تشنہ تکمیل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.