ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پنجاب کے وزیر نے باغبانی، کولڈ اسٹوریج کا مطالعہ کرنے کے لیے کشمیر کا دورہ کیا - Kashmir Horticulture Industry - KASHMIR HORTICULTURE INDUSTRY

ریاست پنجاب کے باغبانی کے وزیر چیتن سنگھ نے مرکزی حکومت سے ’’غیر ملکی سیبوں کو بھارت میں مارکیٹ فراہم کرنے پر توجہ دینے کے بجائے یہاں کے سیبوں کو بہتر مارکیٹ فراہم کرنے کے لیے مناسب اقدامات‘‘ اٹھانے کا مشورہ دیا۔

ای ٹی وی بھارت
چیتن سنگھ جوراماجرا (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 27, 2024, 5:41 PM IST

پنجاب کے وزیر نے باغبانی، کولڈ اسٹوریج کا مطالعہ کرنے کے لیے کشمیر کا دورہ کیا (ای ٹی وی بھارت)

پلوامہ (جموں کشمیر) : ریاست پنجاب کے ہارٹی کلچر منسٹر، چیتن سنگھ جوراماجرا نے جنوبی کشمیر کی سب سے بڑے صنعتی مرکز آئی جی سی لاسی پورہ، پلوامہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے وادی کشمیر میں باغبانی صنعت خصوصاً سیبوں کی کاشت، تجارت، پیکیجنگ، اسٹورنگ کا معائنہ کرنے کی غرض سے وادی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ سنگھ نے پلوامہ کے کولڈ اسٹوریج کا بھی دورہ کیا، ان کے ہمراہ محکمہ باغبانی کے ڈائریکٹر، ڈسٹرکٹ آفیسر سمیت محکمہ کے دیگر افسران اور کسان بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ باغبانی، جنوبی کشمیر میں رہائش پذیر بیشتر لوگوں کی آمدن کا بنیادی ذریعے ہے اور حکومت اس صنعت کو تحفظ اور ترقی فراہم کرنے کے لیے کسانوں کو ان کی دہلیز پر ہر ایک سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اور گزشتہ برسوں کے دوران اس صنعت میں کئی اصلاحت کیے جانے سے کسانوں کو کافی فائدہ حاصل ہوا ہے اور سیب کی پیداوار میں بھی حد درجہ اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ اس کا مشاہدہ کرنے کے لئے ریاست پنجاب کے باغبانی کے وزیر نے صنعتی مرکز لاسی پورہ میں ’’النور کولڈ اسٹوریج یونٹ‘‘ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کولڈ اسٹوریج یونٹ میں کام کاج کا تفصیلی جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ جانکاری بھی حاصل کی۔ قبل ازیں انہوں نے ضلع پلوامہ کے پانپور علاقے میں بھی زعفران پارک کا دورہ کیا تاکہ زعفران سمیت دیگر فصلوں کو پنجاب میں اپنانے کی فزیبلٹی کا جائزہ لیا جا سکے۔

چیتن سنگھ جوراماجرا نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’وادی کشمیر کا درہ کرنے کا بنیادی مقصد زرعی اور باغبانی کی پیداوار کو محفوظ رکھنے کے لیے وادی میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی کو اپنانے کی فزیبلٹی کو جانچنا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’مناسب تشخیص کے بعد حکومت پنجاب اسی ٹیکنالوجی کو ریاست میں اپنائے گی تاکہ ریاست میں زرعی اور باغبانی کی پیداوار کو محفوظ رکھا جا سکے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: جموں منڈی میں سیب کی کم قیمت سے کاشتکار پریشان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.