پلوامہ: پلوامہ پولیس نے ڈی پی ایل پلوامہ میں 2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لیے ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا۔سیشن کا مقصد ضلع کے اندر انتخابات کے بغیر کسی رکاوٹ اور پُرامن انعقاد کے لیے بیداری پیدا کرنا اور افسران و اہلکاروں کو تیار کرنا تھا۔ اس ورکشاپ میں ایس ڈی پی او لیتر نثار احمد، ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر نواز احمد، ایس ایچ او پلوامہ، ایس ایچ او خواتین، ڈی پی او پلوامہ کی تمام شاخوں کے سربراہان نے شرکت کی۔
سیشن کے دوران، ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر نواز کھانڈے نے تمام افسران کو ایک جامع بریفنگ فراہم کی جس میں آزادانہ، منصفانہ اور پرامن انتخابات کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیا۔ یہ اقدام ضلع میں ایک جمہوری اور شفاف انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لیے پلوامہ پولیس کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
مزید پڑھیں:الیکشن کمیشن کا دورہ جموں وکشمیر مارچ میں متوقع
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) لوک سبھا انتخابات کے لیے جموں و کشمیر میں تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے 12 سے 13 مارچ کو جموں وکشمیر کا دورہ کر رہے ہے۔ دورے کا بنیادی مقصد لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینا ہے، جو اس سال اپریل-مئی میں منعقد ہونے والے ہیں۔اس کے علاوہ کمیشن خطے میں ایک ہموار اور محفوظ انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے حوالے سے بھی جائزہ لے سکتی ہے۔