ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں اسکولی بچوں کے لیے سڑک کا کوئی رابطہ نہیں ہے

No Road Connectivity محمکہ تعلیم کی جانب سے کئی سال قبل ضلع پلوامہ کے دور افتادہ علاقے چھانہ محلہ کنکوٹ علاقے میں ایک پرائمری اسکول تعمیر کیا گیا ہے، تاہم بچوں کو اسکول تک جانے میں سڑک نہ ہونے پر کافی مشکلات پیش آتی ہیں۔

پلوامہ: اسکولی بچوں کے لیے سڑک کا کوئی رابطہ نہیں ہے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 18, 2024, 5:17 PM IST

پلوامہ: اسکولی بچوں کے لیے سڑک کا کوئی رابطہ نہیں ہے

پلوامہ: محکمہ تعلیم جہاں پسماندہ علاقوں میں رہنے والے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے جگہ جگہ تعلیمی ادارے قائم کر رہے ہیں۔ تاکہ بچے بھی تعلیم کے نور سے آراستہ ہوکر اور وہ بھی ترقی یافتہ دور کا حصہ بنیں۔ جہاں انہیں پسماندہ علاقوں میں تعلیم کو جدید تقاضوں پر دی جانے کی بات ہو رہی ہے، وہیں آج بھی کئی سارے ایسے سکول ہیں جہاں پر بنیادی سہولیت کا فقدان ہے۔

غور طلب ہو کہ ضلع پلوامہ کے دور افتادہ علاقے چھانہ محلہ کنکوٹ میں محمکہ تعلیم کی جانب سے ایک پرائمری سکول تو قائم کیا گیا ہے، تاہم سکول تک جانے کے لیے سڑک رابطہ ہی نہیں ہے۔ بچوں کو سکول تک پہنچانے کے لئے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اسکول جانے کے دوران بچوں کو جہاں ایک ندی سے گزرنا پڑتا ہے، وہیں سکول کے دوسرے جانب ایک پہاڑی ہے جہاں سے کوئی راستہ ہی نہیں ہے۔ سکول تک پہنچانے کے لئے جہاں کئی بچوں کو ندی سے گزرنا پڑتا ہے، وہیں کئی بچوں کو پہاڑی کو عبور کرکے سکول تک پہنچنا پڑتا ہے۔

اس ضمن میں مقامی لوگوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرکار نے ہمارے علاقے میں سکول کو تعمیر کیا تھا لیکن سکول تک آنے کے لئے راستہ ہی نہیں ہے۔ اب بچوں کو سکول تک پہنچانے کے لئے ایک ندی عبور کرنے پڑتی ہے، جہاں ہمشہ خطرہ رہتا ہے جبکہ اس میں دن بدن پانی کا بہاؤ بھی بڑھاتا ہے، جس سے ان بچوں کا سکول تک پہنچانا مشکل ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محمکہ دیہی ترقی کی جانب سے پل بنانے کا کام شروع کیا گیا لیکن ابھی تک وہ مکمل نہیں ہوا۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ اور بی ڈی او سے اپیل کی کہ وہ اس پل کو مکمل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے اور وہ سکول تک ایک سڑک بھی تعمیر کریں تاکہ آنے والے وقت میں بچوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس سلسلے میں ایک اور مقامی شخص نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرکار نے ہمارے پسماندہ علاقے میں سکول تو قائم کیا ہے لیکن سکول تک آنے کے لئے کوئی راستہ ہی نہیں ہے۔ انہوں نے بی ڈی او اچھگوزہ سے اپیل کی کہ وہ اس پل کو جلد از جلد مکمل کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

اس ضمن میں بی ڈی او اچھگوزہ توقیر احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس پل کو جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا تاکہ بچوں کو مشکلات پیش نہ آئے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ایک ٹیم بھی وہاں پر روانہ کی جائے گئی جو سڑک کے حوالے سے ایک رپورٹ تیار کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.