ETV Bharat / jammu-and-kashmir

دسویں جماعت کی طالبہ نے صرف اکیس دنوں میں مکمل قرآن شریف لکھا - Wrote Entire Quran in 21 Days

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 20, 2024, 2:48 PM IST

پلوامہ کی غوثیہ نثار نے بتایا کہ ان کا بچپن سے خواب تھا کہ وہ قرآن شریف لکھیں، دسویں جماعت کے امتحانات ختم ہونے بعد انہوں نے صرف اکیس دنوں میں مکمل قران شریف اپنے ہاتھوں سے لکھا۔

دسویں جماعت کی طالبہ نے صرف اکیس دنوں میں مکمل قرآن شریف لکھا
دسویں جماعت کی طالبہ نے صرف اکیس دنوں میں مکمل قرآن شریف لکھا (etv bharat)

جموں و کشمیر اسٹیٹ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے حال ہی میں دسویں جماعت کے امتحان کے نتائج کا اعلان کیا جس میں پھر سے ایک بار لڑکیوں نے لڑکوں پر سبقت حاصل کی۔ وہی ضلع پلوامہ کے مورن علاقے سے تعلق رکھنے والے غوثیہ نثار ولد نثار احمد نے دسویں جماعت کے امتحان میں 500 میں سے 493 نمبرات حاصل کئے۔ غوثیہ نثار نے حال ہی میں صرف 21 دنوں میں قرآن شریف لکھا تھا اب دسویں جماعت کے امتحان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرکے نام والدین کا نام روشن کیا۔

اس سلسلے میں غوثیہ نثار نے بتایا کہ دسویں جماعت کے امتحانات مکمل ہونے کے بعد انہوں نے قرآن پاک لکھنے کا ہدف مقرر کیا اور یہ ان کا بچپن کا خواب تھا کہ ہاتھ سے قران مجید لکھیں اور روزانہ گھنٹوں صرف کرنے کے بعد اپنے مقصد میں کامیاب ہوئیں اور صرف 21 دن میں مکمل قرآن پاک تحریر کیا۔

مزید پڑھیں:ضلع اننت ناگ کے آخری گاؤں کے باشندوں کے لیے ایک تاریخی لمحہ - Village get road Connectivity

غوثیہ نثار نے کہا کہ کچھ بھی ناممکن نہیں، جس چیز کی ضرورت ہے وہ ہے محنت، مستقل مزاجی اور مقصد پر توجہ مرکوز کریں اور کامیابی آپ کے ساتھ ہوگی۔ انہوں نے باقی بچوں سے اپیل کی کہ وہ پانچ وقت کی نماز ادا کیا کریں اور کامیابی ان کے قدم چومے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.