پلوامہ: ضلع پلوامہ کے کوئیل علاقے میں منعقدہ عوامی دربار کے موقعے پر کوئیل اور اس کے متصل علاقوں سے تعلق رکھنے والے مختلف وفود نے اپنے مسائل کی جانب ضلع ترقیاتی کمشنر کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی۔ عوامی دربار کے موقعے پر پانی، بجلی، سڑک رابط، صحت اور دیگر کئی اہم مسائل کو ضلع انتظامیہ کے نوٹس میں لائے گئے اور ان مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ضلع سطح کے افسران نے موقعے پر ہی عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس کے لیے ایک وقت بھی طے کیا گیا۔
اس موقعے پر مقامی باشندوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کا دربار علاقے میں پہلی مرتبہ ہوا اور ہمیں امید ہے کہ ہمارے سبھی درپیش مسائل کو جلدی ہی حل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لورن میں بارڈر سکیورٹی فورس کی جانب سے مفت طبی کیمپ
پلوامہ ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے سبھی جائز مطالبات اجاگر کئے جن کو ضلع سطح کے افسران نے سنا۔ انہوں نے ان مسائل کو حل کرنے کی مدت بھی طے کی ہے۔ انہوں نے کہا کوئیل علاقے میں بزرگ شہریوں کے لئے ایک دفتر تعمیر کی جائے گی جہاں پر انہیں مطلع کرنے کا موقع ملے گا۔