ETV Bharat / jammu-and-kashmir

منڈی میں نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت پروگرام کا انعقاد - منڈی میں بارڈر سیکیورٹی فورس

Nasha Mukt Bharat Abhiyaan In Mandi ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے بی ایس ایف ایم ٹی منڈی میں بارڈر سکیورٹی فورس کی 54 بٹالین کی جانب سے نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس بیداری پروگرام میں منڈی کی سماجی شخصیات سمیت مختلف اسکولوں کے اساتذہ اور طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

منڈی میں بارڈر سیکیورٹی فورس کی جانب سے نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت پروگرام منعقد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 19, 2024, 2:39 PM IST

منڈی میں بارڈر سیکیورٹی فورس کی جانب سے نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت پروگرام منعقد

منڈی: منڈی میں منعقدہ پروگرام کے دوران فوج کے افسران کی جانب سے نوجوانوں کو منشیات کے استعنال سے دور رکھنے اور معاشرے کو نشہ مکت بنانے کے حوالے سے اہم معلومات دی گئی ۔انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کو نشہ کی بڑی لت سے دور رکھنے کے لیے والدین کو بھی بچوں پر کڑی نگرانی رکھنے کی ضروت ہے۔ تاکہ کوئی نوجوان منشیات میں ملوث نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یوتھ کو چاہیے کہ وہ کھیل کود و دیگر سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں جس سے یوتھ کی صحت اچھی اور تندرست رہے گی اور نشہ کی بری عادتوں سے دور رہیں گے۔ دوران پروگرام مختلف اسکولوں کے بچوں اور بچیوں کو بارڈر سیکیورٹی فورس 54 بٹالین کے کمانڈنٹ آفیسر دیش راج سنگھ کے ہاتھون دیگر فوج کے آفسران کی موجودگی میں ٹریک سوٹ اور اسکول کے بیگ تقسیم کیے گیے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈوڈہ میں عوام کے ساتھ بہتر تعلقات کے لئے خصوصی میٹنگ

بعد ازاں محکمہ ایجوکیشن کے اشتراک سے بی ایس ایف ایم ٹی تا منڈی بائی پاس پل منڈی تک بارڈر سیکیورٹی فورس کے کمانڈنٹ آفیسر کی زیر قیادت میں ایک ریلی نکالی گئی۔ جس کے بعد ریلی بڈھا امرناتھ اختتام پزیر ہوئی۔ جس سے عوامِ منڈی کو بھی یوتھ کو منشیات سے دور رکھنے کے متعلق آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر طلباء نے فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فوج کی جانب سے یوتھ کے لیے مختلف سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں جس سے نوجوان طبقہ فیضاب ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.