ETV Bharat / jammu-and-kashmir

روڈ سیفٹی مہم، اسکوٹر سواروں میں مفت ہیلمیٹ تقسیم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 20, 2024, 2:38 PM IST

ضلع گاندربل میں ایک نجی تعلیمی ادارے کی جانب سے روڈ سیفٹی بیداری کے تحت موٹر سائیکل سواروں کے درمیان مفت ہیلمٹ تقسیم کئے گئے۔پروگرام کے انعقاد کا مقصد لوگوں کو ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کو لے کر بیداری کرنا تھا۔

روڈ سیفٹی مہم،اسکوٹر سواروں میں مفت ہیلمیٹ تقسیم

گاندربل: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں ایک مشہور نجی تعلیمی ادارے کی جانب سے آج ایک بیداری تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے دوران درجنوں موٹرسائیکل سواروں میں مفت ہیلمیٹ تقسیم کیے گئے۔ اس موقعے پر ایس ایس پی گاندربل سندیپ گپتا مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود رہے۔

اس موقعے ہر ڈی ایس پی ٹریفک گاندربل گلزار احمد کی موجودگی میں موٹر سائیکل سواروں میں مفت ہیلمیٹ تقسیم کے گئے۔ تقریب کے دوران سندیپ گپتا نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرنا ہر شہری کا فرض بنتا ہے۔ اس سے سڑک حادثات میں نمایاں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرنے پر عام لوگوں کی قیمتی جانیں بچ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بیدر میں روڈ سیفٹی مہم، پولیس کی جانب سے ہیلمٹ تقسیم

ایس ایس پی گاندربل نے مزید کہا کہ ڈرائیوروں اور موٹر سائیکل سواروں کو چاہیے کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہوجائے۔ اس سے دو فائدے ہیں پہلا سڑک حادثات میں کمی آ جائے گی۔ دوسرا لوگوں کو ٹریفک کی خلاف ورزی پر چالان سے بچ جائیں گے۔ سندیپ گپتا نے اسکول کے چیئرمین سنجے ورما کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام کے انعقاد سے لوگوں میں بیداری پیدا کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.