ETV Bharat / jammu-and-kashmir

غلط ہوا یا صحیح، اب ہمارا مقدر بھارت کے ساتھ ہی وابستہ: الطاف بخاری

President JKAP altaf bukhari on Accession with Indiaنیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کی سخت تنقید کرتے ہوئے الطاف بخاری بخاری نے دعویٰ کیا کہ ان جماعتوں کے خلاف کام کرنا جہاد ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 3, 2024, 5:34 PM IST

غلط ہوا یا صحیح، اب ہمارا مقدر بھارت کے ساتھ ہی وابستہ: الطاف بخاری
غلط ہوا یا صحیح، اب ہمارا مقدر بھارت کے ساتھ ہی وابستہ: الطاف بخاری
غلط ہوا یا صحیح، اب ہمارا مقدر بھارت کے ساتھ ہی وابستہ: الطاف بخاری

سرینگر (جموں کشمیر) : ’’سال 1947میں مرحوم شیخ محمد عبداللہ نے اس وقت کے مہاراجہ کے ساتھ مل کر بھارت کے ساتھ الحاق کیا۔ شاید یہ ہمیں منظور نہ تھا، مگر صحیح ہوا یا غلط، اب ہمارا مقدر ہندوستان کے ساتھ ہی وابستہ ہے۔‘‘ ان باتوں کا اظہار جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر اور سابق وزیر سید محمد الطاف بخاری نے سرینگر کے درگاہ علاقے میں پارٹی پروگرام کے دوران خطاب کے دوران کیا۔ یہ تقریب پی ڈی پی کے زونل صدر عبد الحمید ڈار کی اپنی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقد کی گئی۔

تقریب کے دوران جموں وکشمیر اپنی پارٹی صدر نے کہا: ’’نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی جیسی پارٹیوں نے ہی یہاں کے نوجوانوں کو قبرستان پہنچایا، ایک جماعت نے ہمیں پوٹا جیسے قوانین اور ٹاسک فورس جبکہ دوسری جماعت نے پیلٹ گن دئے، ایسی جماعتوں کو جڑ سے اکھاڑنا ہمارے لئے جہاد سے کم نہیں۔‘‘ الطاف بخاری کا کہنا ہے کہ اس کے حلقہ انتخاب سے بھی نیشنل کانفرنس کو ووٹ ملے، انہیں کامیاب بنایا گیا تاہم دفعہ 370کی منسوخی کے وقت این سے کے تین نمائندے پارلیمنٹ میں تھے جنہوں نے وہاں ایک حرف بھی نہیں کہا۔

بخاری نے دعویٰ کیا کہ لوگوں کی خدمت کرنا اور سچ بولنا ہی ان کی پارٹی کا ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہا: ’’سچ کہنا ہمارا ایجنڈا ہے جب 20 کروڑ مسلمان اس ملک کے ساتھ خوش رہ سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں رہ سکتے، اور سچائی یہ ہے کہ ہم ہندوستان کا حصہ ہیں اور ہمارے بھی وہی حقوق ہیں جو یہاں 130 کروڑ لوگوں کے ہیں۔ اپنی پارٹی نوجوانوں کو باقار زندگی فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے اور اس کے لیے ہمیشہ جد و جہد کرے گی۔‘‘ اپنی پارٹی لیڈر نے نام لئے بغیر این سی اور پی ڈی پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’انہوں نے ہمیشہ سبز باغ دکھائے، جھوٹے وعدے کیے تاہم الطاف بخاری اتنے ہی وعدے کرے گا جتنا دہلی سے لینا ممکن ہوگا۔‘‘

مزید پڑھیں: الطاف بخاری نے ’با دل نخواستہ‘ سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کیا

سابق ویز نے کہا کہ جن لیڈروں نے سیلف رول اور اٹانومی جیسے نعروں کے سبز باغ دکھائے انہیں اب سیاست کے میدان میں باقی رہنے کا کوئی حق نہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’صرف اپنی پارٹی ہی نہیں بلکہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی سے چھٹکارا چاہتی ہے بلکہ بی جے پی نے بھی ہمارے لئے کچھ بھی نہیں کیا۔ان کا دعویٰ تھا کہ جموں وکشمیر میں اگلی حکومت اپنی پارٹی کی ہوگی۔مسٹر بخاری نے کہا کہ سال 2019 کے بعد جموں وکشمیر کے لوگوں نے امن کا ہاتھ پکڑا ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.