پلوامہ: گورنمنٹ ڈگری کالج کولگام کے بی بی اے کورس کے تقریباً 20 طلباء و طالبات نے مینوفیکچرنگ یونٹس اور کولڈ اسٹوریج یونٹس اور ان کے کام کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے کے لیے جموں و کشمیر کے آئی جی سی لاسی پورہ کی سب سے بڑی انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ کیا۔
طلباء نے پنچال ایگرو فریش کولڈ اسٹور کا دورہ کیا۔ جس کا مقصد طلباء کو روزگار پیدا کرنے اور معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے بزنس لائن میں شامل ہونے کا حوصلہ ملے۔ طلباء و طالبات نے پورے کولڈ اسٹور کا دورہ کیا تاکہ اس کے کام کاج اور کولڈ اسٹورز کے روزگار پیدا کرنے اور معیشت کو مضبوط کرنے کے طریقے کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:وزارت اسکل ڈیولپمنٹ نے لاسی پورہ پلوامہ کا دورہ کیا
اس سلسلے میں محمد شعبان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سرکار پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے محتلف اسکیمیں چلا رہی ہے۔ اس سے عام لوگوں کو فاعدہ اٹھانا چاہیے۔ ٹور پر موجود طلباء طالبات نے کہا کہ چیزوں کا عملی علم ضروری ہے اور آج کے انڈسٹریل ٹور نے انہیں انٹرپرینیورشپ اور چھوٹے اور بڑے مینوفیکچرنگ یونٹس کے کام کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے میں مدد کی۔