ETV Bharat / jammu-and-kashmir

وزیر اعظم مودی کے دورے پر سیاسی جماعتوں نے کیا کہا - Political parties React

وزیر اعظم نریندر مودی کے آج دورہ کشمیر پر مقامی سیاسی جماعتوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر اعظم کا خوش آمدید کرتے ہیں تاہم ان کو کشمیر کے مسائل کو سلجھانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

وزیر اعظم مودی کے دورے پر سیاسی جماعتوں نے کیا کہا
وزیر اعظم مودی کے دورے پر سیاسی جماعتوں نے کیا کہا (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 20, 2024, 6:55 PM IST

سرینگر:نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلی تنویر صادق نے بتایا کہ جموں کشمیر میں بے روزگاری کو دور کرنے کے لئے وزیر اعظم کو امپلائمنٹ پکیج کا اعلان کرنا چاہئے تاکہ یہاں کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے وسائل دستیاب ہو۔

وزیر اعظم مودی کے دورے پر سیاسی جماعتوں نے کیا کہا (etv bharat)

اپنی پارٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کا خوش آمدید کیا۔ تاہم اپنی پارٹی نے کشمیر میں نوجوانوں و بزرگ افراد کو پولیس تھانوں پر طلب کرنے پر کافی غصے کا اظہار کیا۔ اپنی پارٹی کے ترجمان منتظر محی الدین نے پارٹی دفتر پر پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ کافی مایوس کن بات ہے کہ پولیس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے سلسلے میں نوجوانوں و بزرگ افراد یا مین اسٹریم سے منسلک افراد کو پولیس تھانوں میں طلب کرکے ان کو بند کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں وزیر اعظم یا مرکزی وزراء لے دورے خوش ائیند ہے لیکن یہاں کے عوام کو پریشان کرنا یا پولیس تھانوں میں بند کرنے کی پالسیوں کو ختم کرنا چاہئے تاکہ کشمیر کی عوام کو بھی عزت و احترام والی زندگی جینے کا موقع ملے۔

یہ بھی پڑھیں:جب وزیراعظم مودی نے جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ کو جھنجھوڑ دیا

غور طلب ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی آج شام سرینگر آرہے ہیں۔ وہ آج ایس کے آئی سی سی میں نوجوانوں سے خطاب کریں گے اور تعمیراتی پروجیکٹز کی سنگ بنیاد یا افتتاح کریں گے۔وزیر اعظم مودی جمعہ کو بین الاقوامی یوگا ڈے کا افتتاح کرکے اس میں شرکت بھی کریں گے۔ اس تقریب میں سات ہزار افراد حصہ لے رہے ہیں۔ یہ تقریب ایس کے آئی سی سی میں منعقد کی جارہی ہے۔ مودی کے دورے کے سلسلے میں وادی کشمیر بالخصوص سرینگر کو سیکورٹی حصار میں تبدیل کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.