ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں خطے میں سیاسی جماعتوں نے اسمبلی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کا خیرمقدم کیا - Political reactions from Jammu - POLITICAL REACTIONS FROM JAMMU

کانگریس رہنما نے کہا کہ ہم اسمبلی انتخابات کے انعقاد سے قبل مکمل ریاست کا درجہ بحال کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے تھے، لیکن الیکشن کمیشن کا اعلان ایک خوش آئند قدم ہے اور ہمیں امید ہے کہ کمیشن بغیر کسی امتیاز کے برابری کی سطح اور مناسب سیکورٹی کو یقینی بنائے گا۔

جموں خطے میں سیاسی جماعتوں نے اسمبلی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کا خیرمقدم کیا
جموں خطے میں سیاسی جماعتوں نے اسمبلی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کا خیرمقدم کیا (Image Source: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 16, 2024, 7:16 PM IST

جموں: جموں خطے میں سیاسی جماعتوں نے اسمبلی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ کانگریس کے جنرل سیکرٹری نیرندر گپتا نے کہا ہے کہ کانگریس انتخابات کے لیے پوری طرح تیار ہے اور کانگریس اپنے دور اقتدار میں کئے گئے تمام شعبوں میں گڈ گورننس اور خدمات کی فراہمی کی بنیاد پر لوگوں کے پاس جائے گی۔

جموں خطے میں سیاسی جماعتوں نے اسمبلی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کا خیرمقدم کیا (Video Source: ETV Bharat)

انہوں نے کہا کہ دس سال سے کانگریس کی حکومت نہ ہونے کی وجہ سے جموں کشمیر کی عوام اپنے آپ کو دھوکہ دہی کا شکار محسوس کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جون 2018 میں پی ڈی پی-بی جے پی حکومت کے خاتمے کے بعد جموں کشمیر کے لوگ گزشتہ چھ سالوں سے اسمبلی انتخابات کا انتظار کر رہے تھے۔اگرچہ ہم اسمبلی انتخابات کے انعقاد سے قبل مکمل ریاست کا درجہ بحال کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے تھے، لیکن الیکشن کمیشن کا اعلان ایک خوش آئند قدم ہے اور ہمیں امید ہے کہ کمیشن بغیر کسی امتیاز کے برابری کی سطح اور مناسب سیکورٹی کو یقینی بنائے گا۔

نیشنل کانفرنس کے ایک لیڈر نے کہا کہ انتخابات جمہوریت کا سب سے بڑا تہوار ہے۔ انہوں نے جموں کشمیر کے عوام پر زور دیا کہ وہ ریکارڈ تعداد میں ووٹ ڈال کر اپنےامیدوار کو چنیں۔انہوں نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ الیکشن کمیشن پولس اور سول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل پر غور کرے گا جس کا حکم انتخابات کے اعلان کے دن مرکز کے زیر انتظام علاقہ میں دیا گیا تھا۔کانگریس لیڈر نے کہا کوئی غیر ضروری منتقلی نہیں ہونی چاہئے اور اگر ایسا ہوا ہے تو الیکشن کمیشن کو مناسب کارروائی کرنی چاہئے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.