ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ میں تین شرپسند پی ایس اے ک تحت گرفتار: پولیس - Public Safety Act - PUBLIC SAFETY ACT

Two Arrested Under PSA: بارہمولہ پولیس نے تین شرپسندوں کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتاری عمل میں لا کر انہیں ڈسٹرکٹ جیل اننت ناگ اور کپواڑہ منتقل کیا گیا۔

police-books-three-miscreants-under-psa-in-baramulla
بارہمولہ میں تین شرپسند پی ایس اے ک تحت گرفتار: پولیس
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 8, 2024, 5:31 PM IST

بارہمولہ: شر پشند عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے مجاز اتھارٹی سے اجازت ملنے کے بعد تین افراد کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے جیل منتقل کر دیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بارہمولہ پولیس نے تین شرپسند عناصر کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ گرفتار شدگان کی میسر مجید ملک ولد عبدالمجید ساکن سریور پورہ پٹن عبدالاحد ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکن در محلہ پلہالن اور خورشید احمد وازہ ولد مرحوم غلام احمد ساکن تانترائے پورہ پلہاکن کے بطور کی گئی اور تینوں کو ڈسٹرکٹ جیل کپواڑہ اور اننت ناگ جیل منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ملک مخالف سرگرمیوں کے الزام میں دو افراد پی ایس اے کے تحت گرفتار: پولیس

پولیس کے مطابق مذکورہ افراد کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں اور یہ توڑ پھوڑ اور امن و امان میں رخنہ ڈالنے کی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔ بہت سارے مقدمات میں ملوث ہونے کے باوجود بھی گرفتار شدگان ملک دشمن سرگرمیوں سے باز نہیں آئے۔

یاد رہے کہ جموں و کشمیر پبلک سیفٹی ایکٹ حکام کو اجازت دیتا ہے کہ وہ افراد کو بغیر کسی مقدمے کے دو سال تک حراست میں رکھ سکیں تاکہ انہیں کسی بھی ایسے طریقے سے کام کرنے سے روکا جا سکے جو "ریاست کی سلامتی یا امن عامہ کی بحالی" کے لیے نقصان دہ ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.