ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ میں تین اشتہاری مجرموں کی غیر منقولہ جائیدادیں قرق: پولیس - Property attached - PROPERTY ATTACHED

Property Attached in URI: جموں و کشمیر پولیس نے اتوار کو بارہمولہ کے اوڑی علاقہ میں تین اشتہاری مجرموں کی کروڑوں کی غیر منقولہ جائیدادوں کو اٹیچ کر دیا۔

police-attaches-properties-of-proclaimed-offenders-worth-crores-in-baramulla
بارہمولہ میں تین اشتہاری مجرموں کی غیر منقولہ جائیدادیں قرق: پولیس
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 7, 2024, 3:31 PM IST

بارہمولہ: جموں وکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں تین اشتہاری مجرموں کی اراضی کی صورت میں کروڑوں روپیے مالیت کی غیر منقولہ جائیدادوں کو منسلک کر دیا۔

پولیس کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سب جج اوڑی کی طرف سے اجازت حاصل کرنے کے بعد پولیس نے بارہمولہ میں تین اشتہاری مجرموں کی جائیدادوں جو 30 کنال 15 مرالہ اراضی پر مشتمل ہے، کو منسلک کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تینوں مجرم پاکستان زیر قبضہ جموں وکشمیر فرار ہوئے ہیں۔
بیان میں اشتہاری مجرموں کی شناخت محمد لطیف ولد شاہ محمد ساکن سلطان داکی، صدر الدین ولد عالم الدین ساکن مادیان اور عزیز الدین ولد امام الدین ساکن سنگتنگ گوہالن کے طور پر کی گئی ہے۔ ان میں محمد لطیف کی 18 کنال 6 مرلہ زمین، صدر الدین کی 9 مرلہ اراضی اور عزیز الدین کی 12 کنال اراضی کو منسلک کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بارہمولہ میں منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد قرق: پولیس
انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی سی آر پی سی کے سیکشن 83 کے تحت انجام دی گئی جس سے متعلق پولیس اسٹیشن اوڑی میں متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج ہے۔ پولیس بیان میں کہا گیا کہ پولیس کی طرف سے کی گئی تحقیقات کے دوران منسلک شدہ جائیدادیں مذکورہ اشتہاری مجرموں کی پائی گئیں۔

یاد رہے کہ پولیس نے سال رواں میں وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کئی منشیات فروشوں کی پراپرٹی کو اٹیچ کیا ہے۔ پولیس کے اس کے علاوہ عسکریت پسند معاونین کے جائیداروں کو بھی منسلک کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ان طرح کی کارروائیوں سے جرائم میں قابو کیا جاسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.