ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاندر بل صفا پورہ میں بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

سماج سے منشیات کی لعنت ختم کرنے کی اپنی کوششوں جاری رکھتے ہوئے جموں کشمیر پولیس نے گاندربل میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 2 hours ago

صفا پورہ میں بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار
صفا پورہ میں بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار (ETV Bharat)

گاندر بل : سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، پولیس نے گاندربل میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کرلیا۔ پولیس اسٹیشن صفا پورہ کو معتبر ذرائع سے اطلاع ملی کہ عمر ریاض بٹ ولد ریاض احمد بٹ نامی ایک شخص نے اپنے مکان کے اندر کچھ ممنوعہ بھنگ جیسے مادہ کو اس علاقے کے مقامی نوجوانوں کو فروخت کرنے کی نیت سے ذخیرہ کیا ہے۔

پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او صفا پورہ کی سربراہی میں خصوصی پولیس ٹیم نے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فرسٹ کلاس لار کے ساتھ مذکورہ گھر کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران 11.2 کیلوگرام (تقریبا) پسا ہوا بھنگ نما مادہ (بنگ پٹی اور اوپر اور بیچ) برآمد ہوا۔ ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زیر حراست ہے۔ اس کے بعد ایف آئی آرنمبر 26 / 2024 کے تحت قانون کے متعلقہ سیکشنز کے تحت PS صفا پورہ میں ایک کیس درج کیا گیا اور مزید تفتیش شروع کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گاندربل پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی جاری - Campaign against Drugs

جموں و کشمیر پولیس نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ’اگر آپ اپنے آس پاس کہیں بھی منشیات کی فروخت یا کوئی اور جرم دیکھیں تو بلا جھجھک قریبی پولیس اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ کریں یا 112 پر ڈائل کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.